اپنا ضلع منتخب کریں۔

    خواتین آئی پی ایل کے لئے بی سی سی آئی نے 3 ٹیموں کا اعلان، متالی راج، مندھانا اور ہرمن پریت کو ملی کمان

    خاتون آئی پی ایل کے لئے بی سی سی آئی نے 3 ٹیموں کا اعلان

    خاتون آئی پی ایل کے لئے بی سی سی آئی نے 3 ٹیموں کا اعلان

    تینوں ٹیموں کے درمیان خواتین ٹی -20 چیلنج  (Women T20 Challenge) 4 نومبر سے 9 نومبر تک ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ سبھی ٹیموں کو 2-2 میچ کھیلنے ہوں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بی سی سی آئی (BCCI) نے خواتین آئی پی ایل 2020 (IPL 2020) کی تینوں ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ متالی راج (Mithali Raj)، اسمرتی مندھانا، ہرمن پریت اور ویلوسٹی، ٹرائبلرس اور سپرنووس کی کپتانی کریں گی۔ تینوں ٹیموں کے درمیان خواتین ٹی -20 چیلنج ( Women T20 Challenge)چار نومبر سے 9 نومبر تک ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں انگیلنڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ کی کھلاڑی بھی حصہ لیں گی۔ تھائی لینڈ کی ناتھ تھاکن چان تھام بھی خواتین آئی پی ایل کے اس سیزن میں نظر آئے گی۔ چان تھام نے خواتین ٹی -20 عالمی کپ میں اپنے ملک کی پہلی نصف سنچری لگائی تھی۔ وہ یہ ٹورنامنٹ کھیلنے والی پہلی تھائی کرکٹر ہوگی۔ ہندوستان خواتین سلیکشن کمیٹی نے تینوں ٹیموں کو منتخب کیا۔



      سپر نووس کی ٹیم: ہرمن پریت کور (کپتان)، جومیما جومیما روڈرگس (نائب کپتان)، چماری اٹا پٹو، پریا پونیا، انوجا پاٹل، رادھا یادو، تانیا بھاٹیا وکٹ کیپر، ششی کلا سریوردنے، پونم یادو، شکیرا سیلمن، اروندھی ریڈی، پوجا وستاکر، آیوشی سونی، ایابونگا کھاکا، مسکان مالک۔

      ٹرائبلرس کی ٹیم: اسمرتی مندھانا (کپتان)، دیپتی شرما (نائب کپتان)، پونم راوت، رچا گھوش، ہیم لتا، نزہت پروہین (وکٹ کیپر)، راجیشوری گائیکواڑ، ہرلین دیول، جھولن گوسوامی، سمرن دل بہادر، سلمی خاتون، صوفی، چانتھام، ڈیئنڈرا ڈاٹن، کیشوی گوتم۔

      ویلوسٹی کی ٹیم: متالی راج (کپتان)، وید کرشنا مورتی (نائب کپتان)، شیفالی ورما، سشما ورما (وکٹ کیپر)، ایکتا بشٹ، مانسی جوشی، شکھا پانڈے، دیویکا ودیا، دویا درشنی، منالی، کیسپیریک، ڈینیل ویاٹ، سن لوس، جہاں آرا عالم، ایم اناگا۔

      9 نومبر کو کھیلا جائے گا فائنل

      اس ٹورنامنٹ میں کل 4 میچ کھیلے جائیں گے۔ تین میچ ہندوستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ دوپہر ساڑھے تین بجے کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 4 نومبر کو سپرنووس  اور ویلوسٹی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 5 نومبر کو ویلو سٹی اور ٹرائبلرس کے درمیان کھیلا جائے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: