بی سی سی آئی نے سات سالوں بعد عہدیداروں کا بڑھایا بھتہ، غیرملکی دورے میں ایک دن کا خرچ 1000 ڈالر

BCCIنے سات سالوں بعد عہدیداروں کا بڑھایا بھتہ، غیرملکی دورے میں ایک دن کا خرچ 1000 ڈالر

BCCIنے سات سالوں بعد عہدیداروں کا بڑھایا بھتہ، غیرملکی دورے میں ایک دن کا خرچ 1000 ڈالر

افسران کو ہندوستان اور باہر بھی میٹنگز یا دوروں کے لیے سویٹ روم بک کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے طویل عرصے بعد اپنے عہدیداروں کو ملنے والے بھتے میں اضافہ کیا ہے۔ اب بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو غیر ملکی دورے پر ہر دن خرچ کے لیے 1000 امریکی ڈالر کا یومیہ بھتہ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی فلائٹ میں فرسٹ کلاس کی ٹکٹ بھی ملے گی۔

    بی سی سی آئی کی اعلیٰ سطحی کونسل کی میٹنگ میں عہدیداروں کو دئیے جانے والے بھتوں کو بڑھانے کی تجویز رکھی گئی، لیکن یہ گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے سے ہی لاگو ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے سے بی سی سی آئی کے عہدیدار بڑھتے ہوئے بھتہ کو حاصل کررہے ہیں، جب کہ اس کی تجویز اتوار کو ہوئی میٹنگ میں رکھی گئی۔

    بی سی سی آئی نے سات سال بعد اپنے عہدیداروں کو ملنے والے بھتے میں تبدیلی کی ہے۔ اس سے پہلے بی سی سی آئی کے عہدیداروں کو غیر ملکی دوروں پر یومیہ 750 امریکی ڈالر ملتے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    • ’رفتار کے سوداگر‘ عمران ملک کی آندھی، اتنی تیز رفتار سے پھینکی گیند، پلک جھپکتے ہی پانڈیا ہوئے آوٹ




    بی سی سی آئی کی دستاویز کے مطابق صدر، نائب صدر، سیکریٹری، خزانچی اور جوائنٹ سیکریٹری سمیت عہدیداروں کو ہندوستان میں میٹنگز کے لیے یومیہ 40 ہزار روپے اور بزنس کلاس میں سفر کے ٹکٹ ملیں گے۔ کام سے متعلق سفر کے لیے یومیہ 30,000 روپے دیے جائیں گے۔ افسران کو ہندوستان اور باہر بھی میٹنگز یا دوروں کے لیے سویٹ روم بک کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ آئی پی ایل کے چیئرمین بھی بی سی سی آئی کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ الاؤنس کے حقدار ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    • جڈیجا نے پکڑا ’بلیٹ کیچ‘، تو امپائر کا دہشت کے مارے ہوا کچھ ایسا حال۔۔۔





    بی سی سی آئی اپیکس کونسل کے ممبران بشمول کرکٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کے دو نمائندوں کو ان کی سہ ماہی میٹنگز کے لیے یومیہ 40,000 روپے اور غیر ملکی دوروں پر 500 امریکی ڈالر ملیں گے۔ تاہم یہ اہلکار عموماً کام کے سلسلے میں بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: