اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اب ہندوستانی خواتین کرکٹرز کو ملے گی مرد کھلاڑیوں کے برابر میچ فیس، Bcci نے کیا بڑان

    حال ہی میں بی سی سی آئی کی اے جی ایم میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ویمنز آئی پی ایل کا پہلا سیزن 2023 میں کھیلا جائے گا۔

    حال ہی میں بی سی سی آئی کی اے جی ایم میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ویمنز آئی پی ایل کا پہلا سیزن 2023 میں کھیلا جائے گا۔

    حال ہی میں بی سی سی آئی کی اے جی ایم میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ویمنز آئی پی ایل کا پہلا سیزن 2023 میں کھیلا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سکریٹری جے شاہ نے جمعرات (27 اکتوبر) کو ایک بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب ہندوستانی خواتین کھلاڑیوں کی میچ فیس بھی مرد کھلاڑیوں کے برابر ہوگی۔ اس سے قبل یہ اصول نیوزی لینڈ میں لاگو ہو چکا ہے۔ حال ہی میں بی سی سی آئی کی اے جی ایم میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ویمنز آئی پی ایل کا پہلا سیزن 2023 میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد بورڈ نے یہ بڑا فیصلہ لیا ہے۔ ان کے اس اقدام سے خواتین کرکٹ میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

      جے شاہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا، "بی سی سی آئی کی خواتین کرکٹرز کو ان کے مرد ہم منصبوں کے برابر میچ فیس ادا کی جائے گی۔ ٹیسٹ (15 لاکھ روپے)، ون ڈے (6 لاکھ روپے)، ٹی ٹوئنٹی (3 لاکھ روپے)۔ مساوی تنخواہ ہماری خواتین کرکٹرز کے لیے میری وابستگی تھی اور میں ان کی حمایت کے لیے اپیکس کونسل کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جئے ہند۔''





       

      IND بمقابلہ NED: بارش کی وجہ سے رد ہوا میچ تو سیمی فائنل میں پہنچے گی ٹیم انڈیا

      مہسا امینی کی موت کے بعد 40ویں دن سڑکوں پر اترے ہزاروں مظاہرین


      2017 سے خواتین کی کرکٹ میں تبدیلیاں
      ٹیم کے 2017 میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد خواتین کی کرکٹ میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ اس کے بعد ٹیم 2020 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ اس سال اگست میں ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: