ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: آئی پی ایل 2021 میں نہیں کھیلیں گی 10 ٹیمیں، بی سی سی آئی نے لیا یہ بڑا فیصلہ

آئی پی ایل کے آئندہ سیزن میں 8 نئی ٹیم ہی کھیلیں گی، جانئے کیوں بی سی سی آئی نے فیصلہ ملتوی کردیا ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: آئی پی ایل 2021 میں نہیں کھیلیں گی 10 ٹیمیں، بی سی سی آئی نے لیا یہ بڑا فیصلہ
بڑی خبر: آئی پی ایل 2021 میں نہیں کھیلیں گی 10 ٹیمیں، بی سی سی آئی نے لیا یہ بڑا فیصلہ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ 2020 (آئی پی ایل 2020) ختم ہوتے ہی قیاس آرائی کی جانے لگی تھی کہ آئندہ سیزن میں 2 مزید نئی ٹیمیں کھیل سکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خبریں تھی کہ آئی پی ایل 2021 (IPL 2021) میں 10 ٹیمیں حصہ لیتی ہوئی نظر آئیں گی۔ حالانکہ اب ایسا ہوتا ہوا نہیں نظر آرہا ہے۔ خبروں کے مطابق، بی سی سی آئی نے آئی پی ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے۔ آئندہ سیزن میں آئی پی ایل میں 8 ہی کھیلتی ہوئی نظر آئیں گی۔


آئی پی ایل 2021 میں بھی 8 ٹیمیں کھیلیں گی


ٹائمس آف انڈیا میں شائع خبر کے مطابق، انڈین پریمیئر لیگ 2021 میں بھی بی سی سی آئی 8 ہی ٹیم اتارے گی۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا آئیڈیا فی الحال ملتوی کردیا ہے۔ 24 دسمبر کو بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ ہے، جس میں اس فیصلے کا اعلان ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل 2021 میں 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کے آئیڈیا پر بی سی سی آئی میں ہی عام رائے نہیں بن سکی۔ انسائڈ اسپورٹ میں شائع خبر کے مطابق، بی سی سی آئی کے افسران نے کہا، ’آئی پی ایل 2021 (IPL 2021) میں دو نئی ٹیموں کو لانچ کرنے کے لئے وقت بہت کم ہے۔ خاص طور پر جب نئی پلیئر آکشن بھی ہونی ہے۔ ایسے میں کام زیادہ ہے اور وقت بے حد کم ہے۔ اگر آئی پی ایل میں دو نئی ٹیمیں آئیں گی تو وہ 2022 کے سیزن میں ہی ممکن ہوسکے گا۔


ٹائمس آف انڈیا میں شائع خبر کے مطابق، انڈین پریمیئر لیگ 2021 میں بھی بی سی سی آئی 8 ہی ٹیم اتارے گی۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا آئیڈیا فی الحال ملتوی کردیا ہے۔
ٹائمس آف انڈیا میں شائع خبر کے مطابق، انڈین پریمیئر لیگ 2021 میں بھی بی سی سی آئی 8 ہی ٹیم اتارے گی۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا آئیڈیا فی الحال ملتوی کردیا ہے۔


اڈانی اور گوینکا کی نظریں ٹیم خریدنے پر

رپورٹس کے مطابق، اڈانی گروپ اور سنجیو گوینکا آئی پی ایل کی 9 ویں ٹیم خریدنا چاہتے ہیں۔ اڈانی نے پہلے بھی آئی پی ایل ٹیم خریدنے کی منشا ظاہر کی ہے۔ احمد آباد میں سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم بننے کے بعد ان کی یہ خواہش مزید تیز ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ وہیں دوسری طرف سنجیو گوینکا جو رائزنگ پنے سپرجائنٹ کے مالک بھی رہ چکے ہیں، وہ بھی نئی ٹیم کا ٹینڈر کھلتے ہی اسے خریدنے کے بارے میں سوچیں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 21, 2020 08:25 PM IST