ہوم » نیوز » اسپورٹس

فائیواسٹارہوٹل کی وجہ سے بی سی سی آئی نےافغانستان کوتحفے میں دیا یہ اسٹیڈیم

افغانستان کرکٹ بورڈ کی گزارش پربی سی سی آئی نے اکانا اسٹیڈیم کوافغانستان ٹیم کا گھریلو اسٹیڈیم بنایا ہے۔

  • Share this:
فائیواسٹارہوٹل کی وجہ سے بی سی سی آئی نےافغانستان کوتحفے میں دیا یہ اسٹیڈیم
افغانستان کرکٹ بورڈ کی گزارش پربی سی سی آئی نےاکانا اسٹیڈیم کوافغانستان ٹیم کا گھریلواسٹیڈیم بنایا ہے۔

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نےلکھنو کےاکانا اسٹیڈیم کوافغانستان کا گھریلواسٹیڈیم بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔ دہرہ دون کی جگہ لکھنوکےاسٹیڈیم کےلئے کی گئی افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی اپیل کوبی سی سی آئی نے منظوری دے دی ہے۔ دہرہ دون میں کوئی اعلیٰ سطحی پانچ ستارہ ہوٹل نہیں ہے۔


یہی وجہ ہے کہ وہاں کوئی سیریزممکن نہیں ہوپارہی تھی۔ اس وجہ سے اے سی بی نے بی سی سی آئی سے ان کا گھریلو میدان بدلنے کی گہارلگائی تھی۔ بورڈ نےاترپردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اوراسٹیڈیم  کےمنتظمین سے بات کی اورانہوں نےاسے ہری جھنڈی دے دی۔ اس کے بعد بی سی سی آئی نے بھی افغانستان کا راستہ بھی واضح کردیا۔


آئی سی سی نے بھی دی ہری جھنڈی


بی سی سی آئی کے اس اعلان کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی اس اسٹیڈیم پربین الاقوامی میچ کرانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد آئی سی سی نے یہاں دو ٹی -20، تین ونڈے اورایک ٹسٹ میچ کی سیریزکو ہری جھنڈی دی، جس میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز ہوگی۔ افغانستان کرکٹ ٹیم نومبرمیں ویسٹ انڈیزکے خلاف  ونڈے، ٹسٹ اورٹی -20 سیریزکھیلے گی۔ اپنے آفیشیل بیان میں افغانستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ مستقبل دورہ پروگرام کے مطابق افغانستان کی قومی ٹیم پانچ نومبر سے ایک دسمبرتک ہندوستان میں ویسٹ انڈیزکی میزبانی کرے گی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے پہلے قومی ٹیم ستمبرمیں بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹسٹ میچ بھی کھیلے گی۔

ایک ہفتے کے اندرایم اویو ہوگا سائن

اترپردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (یوپی سی اے) کے سکریٹری یودھ ویرسنگھ نے بتایا کہ ایک ہفتے میں افغانستان بورڈ، یوپی سی اے اوراکانا منیجمنٹ کے درمیان لکھنو کو افغانستان ٹیم کا ہوم گراونڈ بنانے کا ایم او یو سائن ہوگا۔ اس کے بعد افغانستان کے سبھی گھریلو میچوں کا انعقاد لکھنو میں ہوگا۔

ہندوستانی ٹیم بھی یہاں کھیلے گی

اکانا اسٹیڈیم کوافغانستان کا گھریلو اسٹیڈیم بنا دینے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ٹیم انڈیا یہاں مقابلے نہیں کھیلےگی۔ ہندوستانی ٹیم بھی اس میدان پرکھیلنا جاری رکھےگی۔ 2020 میں جنوبی افریقہ کی ٹیم جب ہندوستان آئے گی تو15 مارچ کوگھریلوونڈے سیریزکا دوسرا مقابلہ اکانا اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائےگا۔
First published: Jul 23, 2019 11:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading