உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND Tour of SA: وراٹ کوہلی نے ونڈے سیریز کے دوران بی سی سی آئی سے چھٹی مانگی یا نہیں؟ آیا بڑا اپڈیٹ

    IND Tour of SA: وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز کے دوران بی سی سی آئی (BCCI) سے بریک مانگا ہے یا نہیں؟ اس پر ایک بورڈ افسر نے بڑی جانکاری دی ہے۔ اس افسر کے مطابق، فی الحال کوہلی نے اس مسئلے پر نہ تو بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی (Sourav Ganguly) اور نہ ہی سکریٹری جے شاہ سے کوئی بات کی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا ہے کہ ٹسٹ کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے جنوبی افریقہ کے آئندہ دورے (IND vs SA) کے ونڈے سیریز سے بریک کا کوئی رسمی درخواست نہیں دی ہے۔ کوہلی سنچورین میں 26 دسمبر سے شروع ہو رہی تین ٹسٹ میچوں کی سیریز میں ہندوستان کی قیادت کریں گے۔ سیریز کا آخری ٹسٹ 15 جنوری کو کیپ ٹاون میں ختم ہوگا۔ اس کے بعد 19 جنوری سے تین ونڈے کی سیریز کھیلی جائے گی۔

      نائب کپتان روہت شرما کے بائیں پیر کی نسوں میں چوٹ ابھرنے کے سبب وہ ہندوستان بنام جنوبی افریقہ ٹسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کے ٹسٹ سیریز سے باہر ہونے کے بعد اس طرح کی خبریں آرہی تھیں کہ وراٹ کوہلی اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے بریک لیں گے۔

      وراٹ کوہلی نے نہیں مانگی کوئی چھٹی

      بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہیں کرنے کی شرط پر بتایا، ’وراٹ کوہلی نے ونڈے میچوں میں نہیں کھیلنے سے متعلق اب تک بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی اور سکریٹری جے شاہ کو کوئی رسمی درخواست نہیں بھیجی ہے۔ اگر بعد میں کوئی فیصلہ لیا جاتا ہے یا خدا نہ کرے وہ زخمی ہو جاتے ہیں تو پھر الگ بات ہے۔ آج کی صورتحال کے مطابق وہ 21، 19 اور 23 جنوری کو ہونے والے تین ونڈے میچوں میں کھیلیں گے‘۔

      کپتان بھی اپنی فیملی کے ساتھ کریں گے سفر 

      افسر نے کہا کہ حیاتیاتی طور پر محفوظ ماحول سے متعلق پابندیوں کی وجہ سے کھلاڑیوں کی فیملی بھی اسی چارٹرڈ طیارے سے سفر کریں گے، جس میں کھلاڑی اور افسر سفر کریں گے۔ ذرائع نے کہا، ’کپتان اپنی فیملی کے ساتھ سفر کریں گے، لیکن ہاں، مگر ٹسٹ سیریز کے بعد وہ بایو ببل کے سبب تھکان محسوس کرتے ہیں اور وہ بریک چاہتے ہیں تو وہ یقینی طور پر فیملی کے ساتھ سفر کریں گے۔ لیکن ہاں،اگر ٹسٹ سیریز کے بعد وہ بایو-ببل کے سبب تھکان محسوس کرتے ہیں اور بریک چاہتے ہیں تو وہ یقینی طور پر سلیکشن کمیٹی کے صدر اور سکریٹری (جے شاہ) کو مطلع کریں گے، جو سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ہیں۔

      بیٹی کے یوم پیدائش والے دن 100 واں ٹسٹ کھیلیں گے وراٹ

      موجودہ قیاس آرائیوں کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہندوستان کو ملک لوٹنے پر ایک بار پھر تین ہفتوں کے لئے حیاتیاتی طور پر محفوظ ماحول کا حصہ بننا ہوگا۔ کیونکہ سری لنکا کی ٹیم ٹسٹ اور ٹی-20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنے آرہی ہے۔ اس طرح کی بھی خبریں ہیں کہ وراٹ کوہلی اپنی بیٹی وامیکا کے پہلے یوم پیدائش (11 جنوری) کے سبب بھی بریک لے سکتے ہیں۔ کوہلی اس دن اپنا 100 واں ٹسٹ میچ کھیل رہے ہوں گے۔

      بایو ببل تھکان کی وجہ سے لے سکتے ہیں بریک

      وراٹ کوہلی پہلے بھی بایو ببل سے ہونے والی تھکان کے سبب ورک لوڈ منیجمنٹ کی وکالت کرچکے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ لمبے وقت تک اس کا حصہ رہنا عملی نہیں ہے کیونکہ اس کا ذہنی صحت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ گزشتہ سال وراٹ کوہلی 21-2020 آسٹریلیا دورے کے دوران ولادت کی چھٹی پر تھے اور گھریلو سرزمین پر نیوزی لینڈ کے خلا تین ٹی-20 انٹرنیشنل میچوں میں سیریز میں بھی نہیں کھیلے تھے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ کیا وراٹ کوہلی جنوبی افریقہ میں بریک لیتے ہیں یا پھر گھریلو سرزمین پر سری لنکا کے خلاف ٹی-20 سیریز سے باہر کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں؟
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: