ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل پرآئی بڑی خبر، اب اگست-ستمبرمیں ٹورنامنٹ منعقدکرانےکا پلان

کورونا وائرس (Coronavirus) کے سبب انڈین پریمیئر لیگ (Indian Premier League) کے 13ویں سیزن کو فی الحال 15 اپریل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

  • Share this:
آئی پی ایل پرآئی بڑی خبر، اب اگست-ستمبرمیں ٹورنامنٹ منعقدکرانےکا پلان
آئی پی ایل کےگزشتہ سیزن کا خطاب ممبئی انڈینس نے جیتا تھا۔

نئی دہلی: انڈین پریمیئرلیگ (Indian Premier league) کے 13 ویں سیزن کے انعقاد کو لےکر مسلسل پس وپیش کی حالت بنی ہوئی ہے۔ دنیا کے سب سے مقبول ٹی -20 ٹورنامنٹ کا انعقاد 29 مارچ سے ہونا تھا، لیکن کورونا وائرس (Coronavirus) کے سبب اسے 15 اپریل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ حالانکہ بیچ بیچ میں اس طرح کی خبریں بھی سامنے آئیں کہ اس سال آئی پی ایل کو منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ خاص طورپر ٹوکیو اولمپک ایک سال کے لئے ملتوی ہونے کے بعد آئی پی ایل کے منسوخ ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوگیا تھا۔ مگر اب ایک بار پھراسی سال آئی پی ایل (IPL) کا انعقاد کرانےکو لےکر پھرسے منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔


ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق، انڈین پریمیئر لیگ (Indian Premier league) کے اسٹیک ہولڈرس ٹورنامنٹ کے انعقاد کےلئے اگست سے ستمبرکے درمیان کوئی تاریخ تلاش کرنےکے منصوبے پرکام کررہے ہیں۔ بی سی سی آئی نے اس بات کا متبادل کھلارکھا ہےکہ اگست کے آخر سے لےکر اکتوبر کی شروعات تک کا جو وقت ہے، اس میں ٹورنا منٹ منعقد کرایا جاسکتا ہے۔ حالانکہ اس کے لئے ضروری یہ ہوگا کہ اگلے چار ماہ میں ہندوستان سےکورونا وائرس پوری طرح ختم ہوجائے۔


آئی پی ایل 2019 کا خطاب ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگس کو شکست دے کر جیت لیا تھا۔
آئی پی ایل 2019 کا خطاب ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگس کو شکست دے کر جیت لیا تھا۔


سبھی امکانات پرکیا جارہا ہے غورو خوض

بی سی سی آئی کی فی الحال پوری توجہ اس بات پر ہےکہ آنے والے وقت میں چیزیں کس سمت میں آگے بڑھ سکتی ہیں۔ اسی کے حساب سے آگے کا منصوبہ تیارکیا جائےگا۔ آئی پی ایل انعقاد کرنے والی ٹیم سبھی طرح کے امکانات پر غور کررہی ہے۔ ان متبادل میں غیرملکی کھلاڑیوں کے بغیر بھی ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر غورکرنا بھی شامل ہے۔ خاص طور پر یہ دیکھتے ہوئےکہ آئی پی ایل بی سی سی آئی کے لئے محصولات جمع کرنےکا بڑا ذریعہ ہے اور ہندوستانی کرکٹ کےلحاظ سے بھی اہم ہے۔
First published: Mar 31, 2020 08:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading