اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بڑی خبر: BCCI صدر سوربھ گانگولی کورونا پازیٹیو، اسپتال میں بھرتی

    اس سے پہلے سال کی شروعات میں ہی اُن کی خراب طبیعت کی وجہ سے اُنہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ اس سال جنوری میں سوربھ گانگولی کو ہارٹ اٹیک آیا تھا، جس کے بعد انہیں اسپتال میں بھرتی ہونا پڑا تھا۔ حالانکہ، اُس کے بعد وہ ٹھیک ہو کر لگاتار کام کررہے تھے۔

    • Share this:
      کولکاتہ: ہندوستان کے سابق کپتان اور BCCI صدر سوربھ گانگولی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے پر اُنہیں کولکاتہ کے پرائیوٹ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ گانگولی کو کورونا ہونے کی خبر گزشتہ رات پتہ چلی جب اُن کا ٹسٹ رزلٹ پازیٹیو آیا۔ اس کے بعد اُن کے افراد خاندان کا بھی کورونا ٹسٹ کرایا گیا ہے۔ 49 سال کے گانگولی فی الحال ڈاکٹر کی زیرنگرانی ہے۔

      اومیکرون ویرینٹ کے بڑھتے بحران کے درمیان گانگولی کو کورونا ہونے کی خبر تشویش بڑھانے والی ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے سال کی شروعات میں ہی اُن کی خراب طبیعت کی وجہ سے اُنہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ اس سال جنوری میں سوربھ گانگولی کو ہارٹ اٹیک آیا تھا، جس کے بعد انہیں اسپتال میں بھرتی ہونا پڑا تھا۔ حالانکہ، اُس کے بعد وہ ٹھیک ہو کر لگاتار کام کررہے تھے۔

      ویکسین کی دونوں ڈوز کے بعد ہوا کورونا
      سوربھ گانگولی کو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگ چکی ہے۔ اس کے بعد انہیں کورونا ہوا ہے۔ نئے سال کے آنے سے پہلے گانگولی کے فینس کے لئے یہ اچھی خبر نہیں ہے۔ لوگ اُن کے جلد صحتیاب ہونے کی دعائیں کررہے ہیں۔ دوسری جانب اُن کے افراد خاندان کے کورونا ٹسٹ کی رپورٹ ملنا ابھی باقی ہے۔

      کورونا پازیٹیو ہونے سے پہلے تنازع میں سوربھ گانگولی
      سوربھ گانگولی ہندوستان کے ساوتھ افریقی دورے سے پہلے تنازع میں رہے تھے۔ اس دورے سے عین قبل BCCI نے وراٹ کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ونڈے ٹیم کا کپتان بنادیا تھا۔ BCCI صدر گانگولی نے کہا تھا کہ کوہلی سے بات کرنے کے بعد ہی اُنہیں ونڈے کی کپتانی سے ہٹایا گیا ہے لیکن پھر وراٹ کوہلی نے جو پریس کانفرنس میں کہا وہ بالکل الگ تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کپتانی چھن جانے سے دیڑھ گھنٹے پہلے اُنہیں اس بارے میں بتایا گیا تھا۔ وراٹ کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے گانگولی نے تب کہا تھا کہ وہ اب اس مسئلے پر کچھ نہیں بولیں گے، اب جو کرے گا بورڈ کرے گا۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: