دبئی میں ہوگا ایشیا کپ، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا مقابلہ
ستمبرمیں ہونے والے ایشیا کپ کا انعقاد پہلے پاکستان میں ہونا تھا، مگر ٹیم انڈیا کا پاکستان کادورہ کرنے سے صاف انکارکرنے کے بعد اب ٹورنامنٹ دبئی میں ہوگا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 28, 2020 10:07 PM IST

ہندوستان اورپاکستان کے درمیان مقابلہ کھیلا جائےگا۔
کولکاتا: اس سال ہونے والے ایشیا کپ کے انعقاد کے مقام کو لےکر کافی وقت سے تعطل بنا ہوا تھا۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی۔ مگر سیکورٹی وجوہات اور پڑوسی ملک سے خراب رشتے کے سبب ٹیم انڈیا نے پاکستان کا دورہ کرنے سے صاف منع کردیا تھا، جس سے انعقاد کی چمک پھیکی پڑتی نظر آرہی تھی۔ اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے اب پاکستان کے بجائے ایشیا کپ کا انعقاد دبئی میں ہوگا۔ وہیں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ بھی کھیلا جائےگا۔ بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی نے جمعہ کوکہا کہ ایشیا کپ دبئی میں ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ممالک کو اس ٹورنامنٹ میں چیلنج پیش کرنےکا موقع ملےگا۔
دراصل پہلے پاکستان میں اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونا تھا، مگر بی سی سی آئی نے واضح کردیا تھا کہ سیکورٹی وجوہات کے سبب ہندوستانی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔ اس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔ آئندہ ماہ 3 مارچ کو ایشین کرکٹ کونسل کی دبئی میں میٹنگ ہونی ہے اور دبئی روانہ ہونےسے پہلے بی سی سی آئی صدرگانگولی نے ایڈن گارڈن پر ہوئی پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی۔ انہوں نےیہ بھی واضح کردیا ہےکہ بی سی سی آئی کو اس میں کوئی پریشانی نہیں ہےکہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کرےگا۔

بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی نےجمعہ کو کہاکہ ایشیا کپ کا انعقاد دبئی میں ہوگا۔
ستمبر میں ہوگا ایشیا کپ
شاندار چل رہا ہے ٹیم انڈیا کا سفر
اس موقع پر بی سی سی آئی صدر نے ہرمن پریت کورکی کپتانی والی ہندوستانی خاتون ٹیم کو ٹی -20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی۔ بی سی سی آئی صدر نے کہا کہ وہ شاندار کرکٹ کھیل رہی ہیں اور انہوں نے سیمی فائنل کا ٹکٹ پکا کیا۔ اس عالمی کپ میں کوئی ایک ٹیم دعویدار نہیں ہے۔ ہندوستانی ٹیم شاندار ہے، دیکھتے ہیں ٹورنامنٹ میں ان کا سفر کہاں تک رہتا ہے۔