ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹیم انڈیا کو آسٹریلیا میں 14 دن کوارنٹائن میں رکھنے کو تیار ہے بی سی سی آئی

  • Share this:
ٹیم انڈیا کو آسٹریلیا میں 14 دن کوارنٹائن میں رکھنے کو تیار ہے بی سی سی آئی
ہندوستان کو ٹسٹ سیریز کا پہلا میچ برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلنا ہے، جو کہ وراٹ اینڈ کمپنی کے لئے کسی امتحان سے کم نہیں ہے۔

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس سال کے آخر میں آسٹریلیا کا دورہ کرنےکے لئے ضرورت پڑنے پر دو ہفتے كوارنٹائن میں رہ سکتی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو اس سال دسمبر اور جنوری میں آسٹریلیا کے ساتھ چار ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے، لیکن کورونا وائرس کےخطرے کی وجہ سے اس کے انعقاد پر ابھی سےخطرے کے بادل منڈلا رہےہیں۔ اگر یہ دورہ نہیں ہوتا ہے، تو کرکٹ آسٹریلیا کو 30 کروڑ آسٹریلین ڈالر (تقریباً 19 کروڑ 60 لاکھ ڈالر) کا بھاری نقصان ہو سکتا ہے۔


آسٹریلیا میں سی اے اور حکومت کے درمیان ہندوستانی ٹیم کے دورے کو لےکر پروٹوکول کے بارے میں بات چیت چل رہی ہے جبکہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ ٹیم انڈیا ضرورت پڑنے پر دو ہفتے كوارنٹائن میں رہ سکتی ہے۔ اس ہفتےکے آغاز میں آسٹریلیا کے وزیرکھیل رچرڈ كالبیك نے سال کے آخر تک بین الاقوامی کھیلوں کی تقریب کو لےکر مثبت پیغام دیا تھا۔ اس درمیان ایک آپشن یہ بھی ہےکہ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا میں آنےکے بعد دورہ شروع کرنے سے پہلے دو ہفتوں تک كوارنٹائن میں رہے۔


ہندوستانی ٹیم کو اس سال دسمبر اور جنوری میں آسٹریلیا کے ساتھ 4 ٹیسٹ اور تین ونڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔
ہندوستانی ٹیم کو اس سال دسمبر اور جنوری میں آسٹریلیا کے ساتھ 4 ٹیسٹ اور تین ونڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔


بی سی سی آئی کے خازن دھومل نے سڈنی مارننگ ہیرالڈ سےکہا کہ کوئی اختیار نہیں ہے، سب کو ایسا کرنا ہوگا۔ آپ بھی کرکٹ کو دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ دو ہفتے تک لاک ڈاؤن میں رہنا بہت زیادہ وقت نہیں ہے۔ دھومل نےکہا کہ یہ کسی بھی کھلاڑی کےلئے غلط نہیں ہو گا کیونکہ اتنی طویل مدت کےلئےلاک ڈاؤن میں رہنے کے بعد دوسرے ملک میں جاکر دو ہفتے کےلئےلاک ڈاؤن میں رہنا مشکل نہیں ہوگا۔ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ اس لاک ڈاؤن کے معیارکیا ہیں۔

بورڈ کریں ٹسٹ سریز کا فیصلہ: بی سی سی آئی

وہیں دوسری طرف ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا کہنا ہےکہ اس سال کے آخر میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کو 5 ٹسٹ میچوں کی سیریزکےطور پرکرانےکا فیصلہ دونوں ممالک کے بورڈز کو کرنا ہوگا۔ ہندوستان کے آسٹریلیا دورے کے بارے میں گزشتہ ماہ کے آخر میں کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے سی ای او کیون رابرٹس کی تجویز تھی کہ چار ٹسٹ میچوں کی سریز کو پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کرایا جائے۔ بی سی سی آئی کے خزانچی ارون دھومل نے کہا کہ پانچ ٹیسٹ میچ کرنے پر بات لاک ڈاؤن کے پہلے کی گئی تھی۔اگر اس کے لئے ونڈو دستیاب ہے تو اس بارے میں فیصلہ دونوں ممالک کے بورڈ کو لینا ہے کہ ہمیں ٹیسٹ میچ کرانے یا دو ون ڈے یا پھر دو ٹی -20 میچ کرانے ہیں۔
First published: May 09, 2020 03:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading