اپنا ضلع منتخب کریں۔

    BCCI SGM Today:آئی پی ایل کادوبارہ انعقاد اورٹی 20ورلڈکپ کولیکر ہوسکتے ہیں اہم فیصلے

    بی سی سی آئی

    بی سی سی آئی

    نئی دہلی ۔ بی سی سی آئی کا ہفتہ کو ورچول اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں اہم موضوع معطل آئی پی ایل کے باقی مقابلوں کا 15 ستمبر

    • Siasat
    • Last Updated :
    • Share this:
      بی سی سی آئی کو آج و ورچول اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں اہم موضوع معطل آئی پی ایل کے باقی مقابلوں کا 15 ستمبر سے 15 اکتوبر متحدہ عرب امارات میں انعقاد اہم موضوع ہوگا۔ اس اجلاس کے اہم موضوعات میں رواں سیزن کرکٹ کو ہندوستان میں منعقد کرنا سرفہرست ہے کیونکہ ملک میں اس وقت کورونا کی دوسری لہر سے مسائل سنگین ہو چکے ہیں اور ہندوستان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ دوسری لہر کی وجہ سے جہاں آئی پی ایل ٹورنمنٹ کو درمیان سے ہی معطل کرنا پڑا اور رانجی ٹرافی کو بھی معطل کرنا پڑا اس کے بعد ورلڈ کپ کی میزبانی پر بھی سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔


      امید کی جارہی ہےکہ بی سی سی آئی کے اس اجلاس کی صدارت صدر سورو گنگولی ممبئی سے کریں گے۔ امید کی جارہی ہے کہ ابوظہبی، دوبئی اور شارجہ میں آئی پی ایل کے باقی کے مقابلے 18 ستمبر سے 10 اکتوبر تک کے درمیان منعقد کئے جائیں گے۔ بی سی سی آئی کے عہدیدار نے کہا ہے کہ مجوزہ اجلاس میں یقینی طور پر اہم مسئلہ آئی پی ایل کو مکمل کرنا ہے اور اس کے لئے ہم امید کررہے ہیں کہ 10 دوہرے مقابلے اور 7 ایک دن میں ایک مقابلہ منعقد کرنے کا منصوبہ روبہ عمل لایا جاسکتا ہے جس کے بعد چار پلے آف کے مقابلے اور پھر فائنل منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا جائے گا۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: