ہندوستان میں اس سال آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا انعقاد ہونا ہے۔ ہندوستان میں ہونے والے اس میگا ٹورنامنٹ کے لیے ابھی تک وینیو کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی فینس کو بے صبری سے ٹورنامنٹ کے شیڈیول کا بھی انتظار ہے۔ حالانک، ابھی تک یہ صاف نہیں ہے کہ آخر ٹورنامنٹ کے مقابلے ہندوستان کے کن شہروں میں کھیلے جائیں گے، لیکن اب اس کو لے کر ایک بڑی اپ دیٹ سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو بی سی سی آئی 27 مئی کو ایک اسپیشل جنرل میٹنگ کرنے والی ہے اور اس میٹنگ میں کئی اہم موضوع پر بات چیت کی جائے گی۔
کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق، بی سی سی آئی نے 27 مئی کو احمد آباد میں ایک خصوصی میٹنگ (ایس جی ایم) طلب کی ہے اور امکان ہے کہ میٹنگ کے بعد کوئی خصوصی اعلان کیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں پانچ مختلف امور زیر بحث آنے والے ہیں جن میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے ورکنگ گروپ کی تشکیل کا معاملہ بھی شامل ہے۔ توقع ہے کہ اس میٹنگ میں اکتوبر نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے مقام کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کا بھی اجلاس کے بعد اعلان کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ورلڈ کپ کے مقابلے کن مقامات پر کھیلے جائیں گے، لیکن ایسی قیاس آرائیاں ہیں کہ چمپئن شپ 5 اکتوبر سے شروع ہوگی اور 19 نومبر کو فائنل کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے سبھی میچ ملک بھر میں 12 مقامات پر کھیلے جاسکتے ہیں۔ احمدآباد فائنل کی میزبانی کرسکتا ہے۔ یہ ابھی تک صاف نہیں ہے کہ کیا میٹنگ کے بعد شیڈیول کا اعلان ہوگا یا نہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔