WTC فائنل سے پہلے آسٹریلیا کا یہ خطرناک تیز گیندباز ہوا فٹ، ٹیم انڈیا کے لیے بن سکتا ہے بڑا خطرہ

WTC فائنل سے پہلے آسٹریلیا کا یہ خطرناک تیز گیندباز ہوا فٹ، ٹیم انڈیا کے لیے بن سکتا ہے بڑا خطرہ

WTC فائنل سے پہلے آسٹریلیا کا یہ خطرناک تیز گیندباز ہوا فٹ، ٹیم انڈیا کے لیے بن سکتا ہے بڑا خطرہ

ہیزل ووڈ انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرس بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ہفتہ پہلے معمولی طور پر زخمی ہونے کے بعد آسٹریلیا لوٹ گئے تھے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Sydney
  • Share this:
    کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے پیر کو بتایا کہ تجربہ کار گیندباز جوش ہیزل ووڈ ہندوستان کے خلاف آئندہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل اور کٹر حریف انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے لیے ’فٹ اور دستیاب‘ ہیں۔ WTC فائنل سات سے 11 جون تک لندن کے اوول میں ہوگا۔ اس کے بعد آسٹریلین ٹیم انگلینڈ کے خلاف 16 جون سے 31 جولائی تک پانچ میچوں کی ایشیز سیریز کھیلے گی۔ ہیزل ووڈ انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرس بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ہفتہ پہلے معمولی طور پر زخمی ہونے کے بعد آسٹریلیا لوٹ گئے تھے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے حالانکہ کہا ہے کہ 32 سال کایہ گیندباز انگلینڈ جانے کے لیے فٹ ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا، “جوش ہیزل ووڈ کو اپنے حالیہ آئی پی ایل میچ کی تکمیل کے بعد معمولی درد کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں وطن واپس آئے۔“ انہوں نے کہا، ”ہیزل ووڈ نے مختصر اور احتیاطی آرام کے بعد گزشتہ ہفتے بولنگ پریکٹس شروع کی تھی۔ڈبلیو ٹی سی اور ایشیز کے پیش نظر ہم دھیرے دھیرے ان کی گیندبازی کے عمل کو بڑھاتے رہیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    آئی پی ایل 2023: 'سکسر کنگ' کے لیے چنئی سپر کنگز کے دو بلے بازوں میں ریس، چوکوں سے زیادہ چھکے جڑ چکے ہیں شیوم دوبے

    یہ بھی پڑھیں:

    ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے قبل شاہد آفریدی کے بگڑے بول، کہا- 'ایسا کرنا بی سی سی آئی کے منہ پر بڑا طمانچہ ہوگا'

    ہیزل ووڈ کو ڈبلیو ٹی سی اور ایشیز سیریز کے لیے فٹ اور دستیاب مانا جائے۔ اس تیز گیندباز کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ان کی چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے۔ انہوں نے 9 مئی کو اائی پی ایل میں سیشن کا اپنا پہلا میچ کھیلا تھا۔ انہوں نے اس دوران تین میچوں میں نو اوور گیندبازی کی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: