ہوم » نیوز » اسپورٹس

انگلینڈ کے اسٹارآل راؤنڈربین اسٹوکس نے غیر معینہ مدت کے لئے کرکٹ سے لیا بریک

انگلینڈ کرکٹ کے سامنے بین الاقوامی سیریز سے قبل ایک بارپھر مشکل آن پڑی ہے۔ دراصل انگلینڈ کے اسٹارآل راونڈر بین اسٹوکس نے غیرمعینہ مدت کے لئے کرکٹ سے بریک لینے کافیصلہ کیا ہے جو ہندوستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کاحصہ تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 01, 2021 11:01 AM IST
  • Share this:
انگلینڈ کے اسٹارآل راؤنڈربین اسٹوکس نے غیر معینہ مدت کے لئے کرکٹ سے لیا بریک
انگلینڈ کے اسٹارآل راؤنڈربین اسٹوکس نے غیر معینہ مدت کے لئے کرکٹ سے لیا بریک

لندن: انگلینڈ کرکٹ کے سامنے بین الاقوامی سیریز سے قبل ایک بارپھر مشکل آن پڑی ہے۔ دراصل انگلینڈ کے اسٹارآل راونڈر بین اسٹوکس نے غیرمعینہ مدت کے لئے کرکٹ سے بریک لینے کافیصلہ کیا ہے جو ہندوستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کاحصہ تھے۔ انہوں اس سیریز سے اپنانام واپس بھی لے لیاہے۔ انگلینڈ اینڈویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعہ کو اس کی تصدیق کی ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ان کی غیرموجودگی سے ہندستان ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کو وہ توازن فراہم نہیں ہوگا جو ان کی موجودگی میں ہوتا۔ ای سی بی نے ایک بیان میں کہا، ’’اسٹوکس غیرمعینہ مدت کے لئے کرکٹ سے بریک لے رہے ہیں۔ اسٹوکس کے اس فیصلے کے پیچھے ذہنی صحت اورانگلی کی چوٹ ہے۔


انگلینڈ کے اسٹارآل راونڈر بین اسٹوکس نے غیرمعینہ مدت کے لئے کرکٹ سے بریک لینے کافیصلہ کیا ہے جو ہندوستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کاحصہ تھے۔
انگلینڈ کے اسٹارآل راونڈر بین اسٹوکس نے غیرمعینہ مدت کے لئے کرکٹ سے بریک لینے کافیصلہ کیا ہے جو ہندوستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کاحصہ تھے۔


انہوں نے ہندوستان کے خلاف اگلے ہفتے شروع ہورہی ٹیسٹ سیریز سے پہلے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم سے بھی اپنانام واپس لے لیا ہے، کیونکہ وہ اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دے رہے ہیں اوربائیں ہاتھ کی انگلی کوآرام دیناچاہتے ہیں، جو گزشتہ ماہ کرکٹ میں ان کی واپسی کے بعد سے پوری طرح ٹھیک نہیں ہوئی ہے۔ ای سی بی ان کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے اورکرکٹ سے دور رہنے کی مدت میں ان کی مدد جاری رکھے گا۔
قابل ذکر ہے کہ اسٹوکس رواں سال آئی پی ایل 2021 کے دوران کیچ لیتے وقت زخمی ہوگئے تھے، جس سے ان کی انگلی میں فریکچرہوگیا تھا۔ ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز بدھ چاراگست سے ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج میدان میں شروع ہونی ہے۔ اس سیریز کے ساتھ ہی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئنشپ کے لئے نئے مرحلے کاآغاز بھی ہوگا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 01, 2021 10:14 AM IST