IPL میں بہترین مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مل سکتا ہے انعام، BCCI بنا رہا ہے یہ منصوبہ

IPL میں بہترین مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مل سکتا ہے انعام، BCCI بنا رہا ہے یہ منصوبہ

IPL میں بہترین مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مل سکتا ہے انعام، BCCI بنا رہا ہے یہ منصوبہ

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہاردک کو دورہ آئرلینڈ کے لیے بھی آرام دیا جا سکتا ہے اور آئی پی ایل اے کی کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے بعد ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ونڈے سیریز ہوپائے گی یا نہیں، اس کو لےکر سوال کھڑے ہورہے ہیں۔ گزشتہ دنوں ہی ایسی رپورٹس آئی تھی کہ ٹیم انڈیا کے مصروف شیڈیول کی وجہ سے یہ ونڈے سیریز منسوخ بھی کی جاسکتی ہے، اس کے زیادہ امکانات ہیں، تاہم اب نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ سیریز منسوخ نہیں ہوگی اور ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ایک دوسرے درجے کی ٹیم انڈیا، افغانستان کے خلاف سیریز کھیل سکتی ہے۔

    انگلینڈ میں 7 سے 12 جون تک ہندوستانی ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کا سامنا کرنا ہے۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا کیریبیائی دورے پر جائے گی۔ ٹیم انڈیا 12 جولائی سے شروع ہونے والے کیریبیئن دورے پر 13 اگست تک دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے گی۔ پہلے سوچا جا رہا تھا کہ ان دونوں دوروں کے دوران ٹیم انڈیا 20 جون سے 30 جون تک افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیل سکتی ہے۔

    ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ستمبر میں ایشیا کپ کے انعقاد اور اس کے بعد ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے، کھلاڑیوں کو آرام دینے کے مقصد سے بورڈ اس سیریز کو منسوخ کرسکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    وراٹ کوہلی نے رقم کی تاریخ، پورے ہندوستان میں کوئی سلیبریٹی دور دور تک نہیں، ایشیا میں بھی نمبر ون

    لیکن اب نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ کو سیریز منسوخ کرنے کے بجائے افغانستان کے خلاف ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلنی چاہیے۔ اس دوران سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے اور ہاردک کی قیادت میں ٹیم بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    IPL 2023: شبھمن گل کی سنچری، ممبئی کا خواب ٹوٹا، لگاتار دوسرے سال فائنل میں پہنچے ٹائٹنز

    ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد ٹیم انڈیا کو آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کھیلنی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہاردک کو دورہ آئرلینڈ کے لیے بھی آرام دیا جا سکتا ہے اور آئی پی ایل اے کی کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: