نئی دہلی: پاکستان کا تیسری بار ایشیا کپ جیتنے کا خواب سری لنکا نے توڑ دیا۔ اس کی بنیاد میچ کی پہلی اننگ میں ہی پڑ گئی تھی، جب سری لنکائی ٹیم بلے بازی کر رہی تھی۔ اس کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی۔ پہلے 10 اوور میں ہی سری لنکا نے 67 رنوں میں 5 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکا کی اننگ جلدی سمٹ جائے گی اور 10 سال بعد پاکستان کے ایشیا کپ چمپئن بننے کا خواب پورا ہوجائے گا۔ تاہم پاکستانی ٹیم نے ایک نہیں، بلکہ دو بار غلطی کی، جو کہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا اور پاکستان کو ہار کے طور پر اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔
پاکستان نے میچ میں بھانوکا راج پکشے کو دو جیون دان دیئے اور اس کا انہوں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے 45 گیندوں میں ناٹ آوٹ 71 رن بنا ڈالے اور 116 رنوں پر 6 وکٹ گنوانے والی سری لنکائی ٹیم کو 170 رنوں کے اسکور تک پہنچا دیا۔ یہ اسکور پاکستان کو ہرانے کے لئے کافی ثابت ہوا۔

پاکستان نے میچ میں بھانوکا راج پکشے کو دو جیون دان دیئے اور اس کا انہوں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے 45 گیندوں میں ناٹ آوٹ 71 رن بنا ڈالے۔
پہلی بار بھانوکا راج پکشے کا پاکستان نے جب کیچ چھوڑا، اس وقت وہ 45 رنوں پر کھیل رہے تھے۔ یہ کیچ سری لنکا کی اننگ کے 18ویں اوور میں شاداب خان سے چھوٹا۔ کیچ تو چھوٹا ہی، راج پکشے کو تین رن بھی ملے۔ اس کے بعد سری لنکا کی اننگ کے 19ویں اوور میں بھی راج پکشے کو ایک جیون دان ملا۔ محمد حسنین کے اس اوور کی آخری گیند پر راج پکشے نے ڈیپ مڈوکٹ کی طرف ہوائی شاٹ کھیلا۔ کیچ کو کپکنے کے لئے آصف علی اور شاداب خان دونوں نے دوڑ لگا دی۔ آصف علی نے کیچ قریب قریب پکڑ بھی لیا تھا۔ تبھی، شاداب خان ان سے ٹکرا گئے اور گیند آصف علی کے ہاتھ سے چھوٹ کر باونڈری کے پار چلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔پاکستان کو ٹی20 عالمی کپ سے پہلا لگا بڑا جھٹکا، 3 کھلاڑی زخمی، 2 کو تو انگلینڈ جانا پڑایہ بھی پڑھیں۔ہمیں پیسہ نہیں چاہئے، پلیز ہمارا استعمال کرلو، پاکستان کی ہار سے ناراض لیجنڈ کا پی سی بی پر نشانہبھانوکا راج پکشے کا کیچ چھوڑنا پڑا پاکستان کو بھاریاس طرح راج پکشے کو جیون دان ملا ہی، سری لنکا کے کھاتے میں 6 رن مزید جڑ گئے۔ اس وقت بھانوکا راج پکشے 51 رن پر کھیل رہے تھے۔ انہوں نے اس کا پورا فائدہ اٹھایا اور سری لنکا کی اننگ کے آخری دو گیندوں پر ایک چھکا اور چوکا لگاتے ہوئے سری لنکا کو 170 رنوں کے اسکور تک پہنچا دیا۔ سری لنکا نے آخری 10 اوور میں ایک وکٹ گنواکر 103 رن جوڑے۔ یہ پاکستان پر بھاری پڑگیا۔
ہسرنگا نے 3 گیندوں میں پلٹ دی پوری بازیدبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں رنوں کے تعاقب کرنے کے پرانے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے لئے 171 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنا مشکل نہیں لگ رہا تھا۔ لیکن، سری لنکا کے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز پرمود مدھوشان نے پاکستان کی اننگ کے چوتھے اوور میں مسلسل دو گیندوں پر بابر اعظم اور فخر زماں کو آوٹ کرکے سری لنکا کو شاندار شروعات دلائی۔ اس کے بعد محمد رضوان اور افتخار احمد نے تیسرے وکٹ کے لئے 59 گیندوں میں 71 رن جوڑ دیئے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ محمد رضوان پاکستان کو تیسرا خطاب دلا دیں گے۔ لیکن، مدھوشنان نے اننگ کے 14ویں اوور میں افتخار احمد کو آوٹ کرکے میچ کا رخ سری لنکا کی طرف موڑ دیا۔ اس کے بعد سری لنکا کے لیگ اسپنر وانندو ہسرنگا نے ایک ہی اوور میں محمد رضوان، آصف علی اور خوش دل شاہ کو آوٹ کرکے سری لنکا کو جیت دلا دی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔