உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK: ٹی20 کے نمبر-1 بلے باز بابر اعظم کی بھونیشور کمار نے نکالی ہوا، ویڈیو میں دیکھیں بنایا شکار؟

    ٹی20 کے نمبر-1 بلے باز بابر اعظم کی بھونیشور کمار نے نکالی ہوا

    ٹی20 کے نمبر-1 بلے باز بابر اعظم کی بھونیشور کمار نے نکالی ہوا

    IND vs PAK, Asia Cup 2022: ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف ہو رہے مقابلے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا بلا نہیں چلا۔ وہ 10 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ انہیں بھونیشور کمار نے پویلین کی راہ دکھائی۔ بھونیشور نے ٹی20 کے نمبر-1 بلے باز کو آوٹ کرنے کے لئے خاص پلان بنایا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے کپتان اور ٹی20 کے نمبر-1 بلے باز بابر اعظم کا بلا ہندوستان کے خلاف میچ میں نہیں چلا۔ بابر اعظم صرف 10 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ انہیں بھونیشور کمار نے اپنا شکار بنایا۔ ویسے، بابر اعظم نے اس میچ میں شروعات اچھی کی تھی۔ انہوں نے اپنی پہلی ہی گیند پر شاندار چوکا لگایا تھا۔ اس کے بعد وہ ارش دیپ سنگھ کی گیند پر ایک اور چوکا لگا پائے اور پھر انہیں گیند کو باونڈری کے باہر بھیجنے کا موقع نہیں ملا، کیونکہ بھونیشور کمار نے ٹی20 کے نمبر-1 بلے باز بابر اعظم کی ہوا نکال دی۔

      بابر اعظم کو آوٹ کرنے کے لئے بھونیشور کمار نے خاص پلان اپنایا۔ ویسے بھونیشور کمار نئی گیند سے زیادہ تر وکٹ سوئنگ ہوتی گیندوں پر نکالتے ہیں۔ لیکن، دبئی کے وکٹ پر گیند اتنی سوئنگ نہیں ہو رہی تھی۔ ایسے میں بھونیشور نے اپنا پلان بدلا اور تیسرے اوور میں بابر اعظم کو حیران کرتے ہوئے باونسر پھینکی۔ یہ باونسر بابر اعظم کے دائیں کندھے کے پاس آئی۔ اس پر پاکستانی کپتان نے بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کی۔ انہوں نے اس پر ہک شاٹ کھیلا، لیکن گیند زیادہ اونچی تھی۔ اسی وجہ سے گیند ٹاپ ایج لے کر ہوا میں فائن لیگ کی طرف چلی گئی۔ جہاں کھڑے فیلڈر نے آسان سے کیچ لپک لیا۔ اس طرح ٹی20 کے نمبر-1 بلے باز کی اننگ ختم ہوئی۔



      بابر اعظم کتنے خطرناک بلے باز ہیں، ہندوستانی ٹیم گزشتہ سال ٹی20 عالمی کپ میں یہ دیکھ چکی ہے۔ تب بابر اعظم نے دبئی میں ہوئے مقابلے میں شاندار سنچری لگائی تھی۔ وہ نیدر لینڈس کے خلاف ونڈے سیریز کھیل کر دبئی آئے ہیں۔ وہاں بھی انہوں نے شاندار بلے بازی کی تھی۔ بابر اعظم نے تینوں ہی ونڈے میں نصف سنچری لگائی تھی۔ ایسے میں ان کا جلدی آوٹ ہونا ٹیم انڈیا کے لئے ضرور راحت کی بات رہی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: