Mithali Raj Retires: متالی راج نے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان، کرکٹ کے ہر فارمیٹ کو کہا الوداع
Mithali Raj Retires: ہندوستان کی لیجنڈ خاتون کرکٹر متالی راج نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ایک بیان جاری کر کے مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
Mithali Raj Retires: ہندوستان کی لیجنڈ خاتون کرکٹر متالی راج نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ایک بیان جاری کر کے مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
نئی دہلی : ہندوستان کی لیجنڈ خاتون کرکٹر متالی راج نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ایک بیان جاری کر کے مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ متالی نے لکھا: اتنے سالوں سے آپ کی محبت اور حمایت کے لیے آپ کا شکریہ۔ میں اپنی دوسری اننگز کے لیے آپ کا آشیرواد اور تعاون چاہوں گی۔
متالی نے مزید لکھا : ہر سفر کی طرح میرا کرکٹ کیریئر بھی ایک موڑ پر ختم ہونا تھا۔ آج وہ دن ہے جب میں ہر قسم کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو رہی ہوں۔ میں ہمیشہ ہندوستانی ٹیم کو کامیابی دلانے کے ارادے سے میدان میں اتری اور اپنی پوری کوشش کی۔ مجھے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنے موقع ملا، اس کو میں ہمیشہ یاد رکھوں گی ۔ مجھے لگتا ہے کہ اب میرے لئے بلا ٹانگنے کا صحیح وقت آگیا ہے ۔ کئی نوجوان کھلاڑی ہیں، جو ٹیم کی باگ ڈور سنبھالنے کیلئے تیار ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل سنہرا ہے ۔
ہندوستانی ون ڈے ٹیم کی کپتان رہ چکی متالی راج نے مزید لکھا : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ایک کھلاڑی کے طور پر میں بی سی سی آئی اور سکریٹری جے شاہ سے مجھے جو حمایت ملی، اس کی میں شکرگزار ہوں ۔ اتنے سالوں تک ٹیم کی کپتانی کرنا واقعی اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ مجھے اس نے ایک بہتر انسان بننے میں مدد کی اور امید کرتی ہوں کہ ہندوستانی خاتون کرکٹ کو اس کا فائدہ ہوا ہوگا ۔
ایک کھلاڑی کے طور پر میرا یہ سفر بھلے ہی ختم ہوگیا ہے، لیکن دوسرا انتظار کررہا ہے ۔ میں خود کو اس کھیل سے وابستہ رکھنا چاہوں گی ۔ میں ہندوستان اور دنیا میں وومینز کرکٹ کی بہتری اور اس کو فروغ دینے کی سمت میں رول ادا کرنے کیلئے تیار ہوں ۔ سبھی فینس کا مجھے پیار اور تعاون دینے کیلئے شکریہ ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔