உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Cricket News: پاکستان کیلئے اچھی خبر، ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک لینے والے کھلاڑی کو ملی دوبارہ گیند بازی کی اجازت

    Cricket News: پاکستان کیلئے اچھی خبر، ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک لینے والے کھلاڑی کو ملی دوبارہ گیند بازی کی اجازت  (PC-Muhammad hasnain instagram)

    Cricket News: پاکستان کیلئے اچھی خبر، ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک لینے والے کھلاڑی کو ملی دوبارہ گیند بازی کی اجازت (PC-Muhammad hasnain instagram)

    Mohammad Hasnain Bowling Action : پاکستان کے نوجوان تیز گیند باز محمد حسنین کے گیند بازی ایکشن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کلیئر کر دیا ہے، جس کے بعد ان کے لیے دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ میں گیندبازی کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

    • Share this:
      کراچی : پاکستان کے نوجوان تیز گیند باز محمد حسنین کے گیند بازی ایکشن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کلیئر کر دیا ہے، جس کے بعد ان کے لیے دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ میں گیندبازی کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ پی سی بی نے کہا کہ حسنین کا گیند بازی ایکشن صحیح پایا گیا ہے اور دوبارہ ہوئی جانچ میں آئی سی سی کے ویلڈ گیند بازی قوانین کے تحت ان کی کہنی 15 ڈگری کے اندر مڑی ہوئی پائی گئی۔ محمد حسنین نے لاہور میں بائیو مکینکس کے ایکسپرٹ کی نگرانی میں گیند بازی کی تھی ۔ اس دوران یہ پایا گیا کہ ان کی کہنی 15 ڈگری کی مقررہ حد کے اندر مڑی ہوئی تھی۔ اس سے پہلے ان کی کہنی 17 سے 24 ڈگری تک مڑی ہوئی تھی جو اب کم ہوکر 12 ڈگری پر رہ گئی ہے ۔

      پی سی بی نے کہا  کہ حسنین اب عالمی سطح پر ڈومیسٹک کرکٹ سمیت تمام طرح کی کرکٹ میں گیند بازی دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ حسنین کے گیند بازی ایکشن کے بارے میں فروری میں رپورٹ کیا گئی تھی ۔ جب وہ آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیل رہے تھے۔ اس کے بعد وہ آئی سی سی کی نگرانی میں گیند بازی ایکشن کے حوالے سے ٹیسٹ میں فیل ہو گئے تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : IND vs SA: کے ایل راہل اور کلدیپ یادو چوٹ کے سبب پوری سیریز سے باہر


      کرکٹ آسٹریلیا سے حسنین کے گیند بازی ایکشن کی تفصیلی رپورٹ ملنے کے بعد پی سی بی نے گیند باز کا الگ سے ٹیسٹ بھی کیا تھا ۔ کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گڈ لینتھ، فل لینتھ، سلو باؤنسر اور باؤنسر ڈیلیوری پھینکنے کے دوران حسنین کی کہنی 15 ڈگری کی مقررہ حد سے زیادہ مڑتی ہے ، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ حسنین کے باؤلنگ ایکشن میں بہتری کا کام نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں مکمل ہونے کے بعد 21 مئی کو لاہور میں آئی سی سی سے منظور شدہ بائیو مکینکس لیب میں دوبارہ ٹیسٹ کرایا گیا تھا، جس کی رپورٹ آئی سی سی اور کرکٹ آسٹریلیا کو بھیج دی گئی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کوہلی کی حمایت میں اترے پاکستان کے سابق کپتان، کہا- فارم میں لوٹیں گے کنگ کوہلی


      کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق حسنین گیند بازی پر پابندی کے بعد سے اب تک 5000 گیندیں پھینک چکے ہیں اور وہ 'شیڈو باؤلنگ' یعنی گیند کے بغیر باؤلنگ کی مشق کرتے رہے۔ تاکہ ان کے عمل میں ضروری سدھار لائی جا سکے۔

      گیند بازی پر پابندی سے قبل حسنین وہائٹ بال کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کا اہم حصہ تھے۔ انہوں نے ٹی ٹوینٹی میں ہیٹ ٹرک بھی لی تھی ۔ انہوں نے بی بی ایل میں بھی اپنی چھاپ چھوڑی تھی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: