உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CWG 2022: جیریمی لال ریننگا نے ہندوستان کو دلایا دوسرا گولڈ میڈل، 19 کی عمر میں بنایا ریکارڈ

    CWG 2022: جیریمی لال ریننگا نے ہندوستان کو دلایا دوسرا گولڈ میڈل، 19 کی عمر میں بنایا ریکارڈ ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    CWG 2022: جیریمی لال ریننگا نے ہندوستان کو دلایا دوسرا گولڈ میڈل، 19 کی عمر میں بنایا ریکارڈ ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Commomwelath Games: ہندوستانی نوجوان ویٹ لفٹر جیریمی لال ریننگا نے کامن ویلتھ گیمس 2022 میں کمال کردیا ہے ۔ 19 سال کے اس ویٹ لفٹر نے مردوں کے 67 کلو گرام وزن کی کٹیگری میں گولد میڈیل جیتا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی نوجوان ویٹ لفٹر جیریمی لال ریننگا نے کامن ویلتھ گیمس 2022 میں کمال کردیا ہے ۔ 19 سال کے اس ویٹ لفٹر نے مردوں کے 67 کلو گرام وزن کی کٹیگری میں گولد میڈیل جیتا ہے ۔ کامن ویلتھ گیمس 2022 میں یہ ہندوستان کا دوسرا گولڈ میڈل ہے ۔ لال ریننگا کی 300 (140+160 KG) کلو گرم وزن اٹھانے کی کوشش کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل دلانے میں کامیاب رہی ۔ جیریمی نے چار سال کے اندر تیسری مرتبہ ترنگے کی شان بڑھائی ہے ۔ انہوں نے سال 2018 یوتھ اولمپک میں گولڈ میڈل کے علاوہ پچھلے سال کامن ویلتھ گیمس میں بھی گولڈ جیتا تھا ۔ اب ان سے پیرس اولمپک 2024 میں بھی گولڈ میڈل کی امید ہے ۔

      جیریمی نے سموآ کے وئیپاوا نیوو ایون 293 (127 کلو گرام اور 166 کلوگرام) اور نائیجیریا کے ایڈڈیونگ جوزیف 290 کلو گرام ( 130 کلو گرام اور 160 کلو گرام) کو پیچھے چھوڑا ، جنہیں بالترتیب سلور اور برانز میڈیل ملے ۔ آئیجول کے 19 سال کے جیریمی نے کامن ویلتھ گیمس کا اسنیچ ( 140 کلوگرام) اور کل وزن (300 کلو گرام) کا ریکارڈ اپنے نام کیا ۔ اس دوران وہ زخمی ہونے سے بھی بچے، کیونکہ دو مرتبہ وہ کافی درد میں بھی نظر آئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: میرا بائی چانو نے ہندوستان کو دلایا پہلا گولڈ میڈل، بڑھائی ترنگے کی شان


      جیریمی نے اسنیچ میں اپنی دوسری کوشش میں 140 کلو گرام وزن اٹھاکر اپنے نزدیکی حریف ایڈیڈیونگ پر 10 کلو گرام کی بڑی سبقت حاصل کرلی ۔ انہوں نے 136 کلوگرام کی کوشش کے ساتھ شروعات کی تھی ۔ جیریمی نے آخری کوشش میں 143 کلوگرام کا وزن اٹھانے کی کوشش کی ، لیکن ناکام رہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سنکیت مہادیو نے جیتا سلور میڈل، کامن ویلتھ گیمس 2022 میں ہندوستان کو ملا پہلا میڈل


      کلین اینڈ جرک میں 2021 کامن ویلتھ گیمز کے فاتح جیریمی نے 154 کلوگرام وزن اٹھا کر آغاز کیا اور اپنی دوسری کوشش میں 160 کلو وزن اٹھایا۔ وہ اپنی آخری کوشش میں 165 کلو وزن نہیں اٹھا سکے۔ قومی سطح کے باکسر لال نہتلوآنگا کے بیٹے جیریمی نے بھی باکسنگ میں اپنا ہاتھ آزمایا تھا، لیکن ویٹ لفٹنگ سے جڑ گئے، کیونکہ اس میں کامیابی کیلئے صرف طاقت کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی وجہ سے وہ اس کی جانب راغب ہوئے ۔

      بتادیں کہ کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان نے اب تک 5 میڈل جیتے ہیں اور سبھی میڈل ویٹ لفٹنگ میں ہی آئے ہیں۔ ہندوستان نے اب تک دو گولڈ میڈل، دو سلور اور ایک برانز میڈل جیتا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: