نیوزی لینڈ سیریز کے درمیان میں ہی ٹیم انڈیا کے لیجنڈ سلامی بلے باز نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان، آئی پی ایل میں بھی نہیں کھیلیں گے
نیوزی لینڈ سیریز کے درمیان میں ہی ٹیم انڈیا کے لیجنڈ سلامی بلے باز نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان، آئی پی ایل میں بھی نہیں کھیلیں گے ۔ تصویر: AFP
Murali Vijay News: ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیل رہی ہے۔ ٹیم سے باہر چل رہے سلامی بلے باز نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے حیران کردیا ہے۔
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیل رہی ہے۔ ٹیم سے باہر چل رہے سلامی بلے باز نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے حیران کردیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز کا کردار ادا کرنے والے اس کھلاڑی کو سلیکٹرز نے 2018 سے ٹیم میں موقع نہیں دیا ہے۔ پچھلے دنوں بھی انہوں نے اس معاملہ میں اپنی بات رکھی تھی، لیکن اب انہوں نے ریٹائرمنٹ لے کر سبھی باتوں کو ختم کر دیا ہے ۔
ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کی جان رہ چکے سلامی بلے باز مرلی وجے نے سبھی فارمیٹس کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پیر 30 جنوری کو انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی بات سب کے سامنے رکھتے ہوئے یہ معلومات شیئر کیں۔ انڈین پریمیئر لیگ اور بین الاقوامی کرکٹ میں مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ کھیلنے والا یہ کھلاڑی اب گھریلو کرکٹ میں بھی کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئے گا ۔
مرلی وجے نے ایک پوسٹ میں لکھا: آج میں بڑے احترام کے جذبہ کے ساتھ سبھی فارمیٹس کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ 2002 سے 2018 تک میری زندگی تک کے سال بہترین لمحات میں شامل رہے ۔ مجھے اپنے ملک کے لئے کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ میں بی سی سی آئی، تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن اور چنئی سپر کنگز کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے کھیلنے کا موقع دیا ۔
بین الاقوامی کیریئر کیسا رہا؟
مرلی وجے کو سال 2008 میں ہندوستان کے لئے ڈیبیو کرنے کا موقع ملا تھا۔ انہوں نے ملک کے لئے کل 61 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے۔ ٹیسٹ میں مرلی نے 38.29 کی اوسط سے 3982 رنز بنائے جبکہ ون ڈے میں ان کے کل 339 رنز تھے۔
وہیں اگر ٹی ٹوینٹی کی بات کریں تو مرلی نے اس فارمیٹ میں صرف 169 رنز بنائے ہیں ۔ دسمبر 2018 میں انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔