World Boxing Championship: نکہت زرین دوسری مرتبہ بنیں ورلڈ چیمپئن، ہندوستان کو ملا تیسرا گولڈ میڈل
World Boxing Championship: نکہت زرین دوسری مرتبہ بنیں ورلڈ چیمپئن، ہندوستان کو ملا تیسرا گولڈ میڈل (BFI Twitter)
World Boxing Championship: خواتین عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں ہندوستان کو تیسرا گولڈ میڈل مل گیا ہے۔ نکہت زرین نے 48-50 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ نکہت نے فائنل میں ویتنام کی نیوگین تھی تام کو شکست دی۔
نئی دہلی : خواتین عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں ہندوستان کو تیسرا گولڈ میڈل مل گیا ہے۔ نکہت زرین نے 48-50 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ نکہت نے فائنل میں ویتنام کی نیوگین تھی تام کو شکست دی۔ ورلڈ چیمپئن شپ میں یہ ان کا لگاتار دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ نکہت سے پہلے نیتو گنگھاس (45-48 کلوگرام) اور سویٹی بورا (75-81 کلوگرام) نے ہفتہ کو ویٹ کٹیگری میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔ نکہت زرین کا ورلڈ چیمپئن شپ میں یہ دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال 52 کلوگرام ویٹ کٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
نکہت زرین پہلے راؤنڈ میں پوری طرح حاوی رہیں ۔ انہوں نے مخالف باکسر کو کوئی موقع نہیں دیا۔ انہوں نے پہلے راؤنڈ میں ہی 5-0 کی برتری حاصل کرلی ۔ تاہم دوسرے راؤنڈ میں پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے والی ویتنام کی باکسر نے شاندار کم بیک کیا۔ لیکن نکہت نے موقع ملتے ہی مخالف باکسر پر اپنے مکوں کی بارش کردی۔ تاہم دوسرا راؤنڈ ویتنامی باکسر نے 3-2 سے جیت لیا۔ تیسرا راؤنڈ کانٹے کا رہا ۔ نکہت زرین اور ویتنام کے باکسر نے اپنا پورا دم لگا دیا۔ کوچ کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے نکہت نے مخالف باکسر سے دوری بنائے رکھی اور بہترین اپر کٹ اور جیب لگائے۔ اس کے بعد ریفری نے میچ روک دیا اور ویت نامی باکسر کا حال چال دریافت کیا۔
بس یہیں سے نکہت کی جیت تقریبا طے ہو چکی تھی اور آخر میں نکہت نے یہ مقابلہ 5-0 سے جیت کر لگاتار دوسری مرتبہ ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کا گولڈ میڈل جیت لیا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔