உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجر فیڈرر نے لیا ٹینس سے ریٹائرمنٹ، 20 گرینڈ سلیم کے ہیں مالک، کہا: لیور کپ میرا آخری ایوینٹ

    راجر فیڈرر نے لیا ٹینس سے ریٹائرمنٹ، 20 گرینڈ سلیم کے ہیں مالک، کہا: لیور کپ میرا آخری ایوینٹ

    راجر فیڈرر نے لیا ٹینس سے ریٹائرمنٹ، 20 گرینڈ سلیم کے ہیں مالک، کہا: لیور کپ میرا آخری ایوینٹ

    Roger Federer Announced Retirement: لیجنڈ ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے ایک پوسٹ کے ذریعہ بتایا کہ وہ اگلے ہفتے لیور کپ کے بعد پیشہ ور ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, IndiaSwiss Swiss Swiss Swiss
    • Share this:
      Roger Federer Announced Retirement: لیجنڈ ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے ایک پوسٹ کے ذریعہ بتایا کہ وہ اگلے ہفتے لیور کپ کے بعد پیشہ ور ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا آخری اے ٹی پی ایوینٹ ہوگا ۔ فیڈرر نے 20 گرینڈ سلیم خطاب جیتے ہیں اور انہیں دنیا کے سب سے عظیم کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ویڈیو میسیج کے ذریعہ اپنے فینس اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔


      یہ بھی پڑھئے: پاکستان پہنچنے پر کرکٹر آصف علی نے پھر اٹھایا ہاتھ، اس مرتبہ فین بنا شکار، دیکھئے ویڈیو


      انہوں نے دو صفحات پر مشتمل ایک نوٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب 41 سال کے ہوگئے ہیں اور ان کے جسم کی بھی ایک حد ہے ۔ لگاتار انجری اور آپریشن نے جسم کو تھکا دیا ہے ۔ ساتھ ہی ایک ویڈیو مسیج بھی شیئر کیا ہے ۔



       

      یہ بھی پڑھئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان، بمراہ اور ہرشل پٹیل کی واپسی


      بتادیں کہ رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ کے بعد سب سے زیادہ گرینڈ سلیم خطاب جیتنے والے کھلاڑی راجر فیڈرر ہیں ۔ فیڈرر نے جذباتی نوٹ میں لکھا کہ اپنے 24 سال کے ٹینس کریئر میں انہوں نے 1500 سے زیادہ میچ کھیلے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ پیشہ ور کیریئر کو بریک دیا جائے ۔

      انہوں نے کہا کہ وہ آگے ٹینس کھیلتے رہیں گے، لیکن گرینڈ سلیم اور اے ٹی پی ٹور ٹینس اب نہیں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: