WTC فائنل کو لے کر بڑی اپ ڈیٹ، اب اس گیند سے کھیلا جائے گا ہند-آسٹریلیا بلاک بسٹر مقابلہ
WTC فائنل کو لے کر بڑی اپ ڈیٹ، اب اس گیند سے کھیلا جائے گا ہند-آسٹریلیا بلاک بسٹر مقابلہ (AP)
ہندوستانی ٹیم دوسری مرتبہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلتی ہوئی دکھائی دے گی۔ پہلی مرتبہ سال 2021 میں کھیلے گئے فائنل میں ہندوستان کو نیوزی لینڈ سے ہار ملی تھی۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 7 سے 11 جون تک انگلینڈ کے ’دی اوول‘ میں ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔ اس کو لے کر سبھی کے ذہن میں جوش ہے، تجسس ہے، فی الحال دنیاکی سبس ے مشہور کرکٹ لیگ انڈین پریمیئر لیگ ہندوستان میں کھیلی جارہی ہے۔ جہاں پر ہندوستانی سمیت دنیا بھر کے کھلاڑی اپنا جلوہ بکھیر رہے ہیں۔ آئی پی ایل کا فائنلا 28 مئی کو احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔ اس کے فوری بعد ٹیم انڈیا کے کھلاڑی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل کے لیے روانہ ہوں گے۔ اسی درمیان ہائی وولٹیج میچ سے پہلے بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ دراصل، یہ م یچ انگلینڈ کی سرزمین پر کھیلا جانا ہے اور انگلینڈ میں ڈیوگ گیند کا استعمال کیا جاتا ہے۔
وہیں ، اس میں دلچسپ موڑ یہ ہے کہ یہ فائنل بھلے ہی انگلینڈ میں کھیلا جانے والا ہے، لیکن یہاں پر ڈیوک نہیں بلکہ کوکابرا گیند کا استعمال کیا جائے گا۔ دونوں ہی ٹیموں میں ڈیوک کے بجائے آسٹریلیاٗی شرائط میں استعمال کی جانے والی گیند کوکابورا سے فائنل میچ کھیلنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔
The Test Mace 😍
Australia legend Ricky Ponting unveiled the trophy for the #WTC23 Final today in the company of some future stars! pic.twitter.com/grWcH54zch
ایسے میں پہلی مرتبہ انگلینڈ میں ہندوستانی ٹیم کوکابورا گیند سے کھیلتے ہوئے نظر آئے گی۔ ہندوستانی ٹیم دوسری مرتبہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلتی ہوئی دکھائی دے گی۔ پہلی مرتبہ سال 2021 میں کھیلے گئے فائنل میں ہندوستان کو نیوزی لینڈ سے ہار ملی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔