உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان کو گھونسہ مارنے سے پہلے ایسی ہوگئی تھی اس اداکار کی حالت ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

    سلمان خان کو گھونسہ مارنے سے پہلے ایسی ہوگئی تھی اس اداکار کی حالت ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ تصویر : Instagram @beingsalmankhan

    سلمان خان کو گھونسہ مارنے سے پہلے ایسی ہوگئی تھی اس اداکار کی حالت ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ تصویر : Instagram @beingsalmankhan

    بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان (Salman Khan) کی موسٹ اویٹیڈ فلم انتم : دی فائنل ٹڑوتھ (Antim: The Final Truth) کا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے ۔ اس فلم میں وہ اپنے بہنوئی آیوش شرما کے ساتھ دو دو ہاتھ کرتے نظر آرہے ہیں ۔

    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کی موسٹ اویٹیڈ فلم انتم : دی فائنل ٹڑوتھ کا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے ۔ اس فلم میں وہ اپنے بہنوئی آیوش شرما کے ساتھ دو دو ہاتھ کرتے نظر آرہے ہیں ۔ حال ہی میں آیوش شرما نے کہا کہ وہ انتم : دی فائنل ٹرتھ میں سین کے دوران سلمان خان کو گھونسہ مارنے سے ڈرتے تھے ۔ انہوں نے اس بات کا انکشاف پیر کو فلم کے ٹریلر کے لانچ پر کیا ۔

      یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ سلمان خان کو گھونسہ مارنے سے ڈرتے ہیں ، اس پر آیوش نے کہا کہ سر ، میں نے سائیڈ میں بولا تھا ، گاڑی تیار رکھنا ، غلطی سے ہاتھ ادھر ادھر ہوگیا تو میں ڈائریکٹ بھاگ کر گاڑی میں بیٹھ جاوں گا ۔ آیوش کے جواب پر سلمان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جاوگے بھی تو گھر ہی جاوگے نا ۔ وہ اس بات پر مزے لے رہے تھے کہ آیوش کی شادی ان کی بہن ارپتا خان سے ہی تو ہوئی ہے ۔

      آیوش شرما نے ہنستے ہوئے کہا کہ بھائی بہت سخی ہیں ۔ حقیقی زندگی میں کافی میٹھے ہیں ، لیکن جب آپ فلم کے سیٹ پر دیکھتے ہو، تبھی آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ سلمان خان کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں اور وہ آپ کو ان کو پنچ مارنا ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ اس وقت میری دھڑکن تھوڑی تیز ہوگئی تھی ۔ مہیش مانجریکر کے ذریعہ ڈائریکٹ اس فلم میں سلمان خان اور آیوش شرما پہلی مرتبہ آن اسکرین اسپیس شیئر کریں گے ۔ فلم میں سلمان خان ایک پولیس افسر کے رول میں ہیں ۔ وہیں آیوش شرما گینگسٹر کے طور پر نظر آرہے ہیں  یہ فلم 26 نومبر کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی ۔

      تصویر : Youtube
      تصویر : Youtube


      سلمان خان فلمز اس کو پیش کررہا ہے ۔ فلم کو لے کر شائقین میں اتنا زیادہ کریز ہے کہ یہ آئی ایم ڈی بی کی موسٹ اینٹیسپیٹڈ نیو انڈین موویز اینڈ شوز کی فہرست میں ٹاپ تھری میں بنی ہوئی ہے ۔ آئی ایم ڈی بی کے مطابق سلمان خان کی فلم انتم : دی فائنل ٹروتھ شائقین کے درمیان کافی مقبول ہورہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: