اکشے کمار ماں کی موت کے دو دن بعد روانہ ہوئے لندن! ایئرپورٹ پر کچھ اس حالت میں آئے نظر
رپورٹس کے مطابق جیسے ہی اکشے کو اپنی والدہ کی بیماری کا علم ہوا ، وہ فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر ممبئی آگئے تھے ، جہاں وہ 'سنڈریلا' کی شوٹنگ کر رہے تھے ۔ لیکن اب ایک بار پھر وہ لندن کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق جیسے ہی اکشے کو اپنی والدہ کی بیماری کا علم ہوا ، وہ فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر ممبئی آگئے تھے ، جہاں وہ 'سنڈریلا' کی شوٹنگ کر رہے تھے ۔ لیکن اب ایک بار پھر وہ لندن کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔
ممبئی : بالی ووڈ اداکار اکشے کمار ان دنوں انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں ۔ 8 ستمبر کو ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ۔ اداکار نے ٹویٹر کے ذریعہ اپنی والدہ کی موت کی جانکاری اپنے فینس کے ساتھ شیئر کی اور یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ ان کے لیے کتنی اہم تھیں ۔ جیسے ہی اکشے کو اپنی والدہ کی بیماری کا علم ہوا ، وہ فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر ممبئی آگئے تھے ، جہاں وہ 'سنڈریلا' کی شوٹنگ کر رہے تھے ۔ لیکن اب ایک بار پھر وہ لندن کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔
حال ہی میں اکشے کمار کو ایئرپورٹ کے باہر اپنی فیملی یعنی بیوی ٹوینکل کھنہ ، بیٹے آراو اور بیٹی نیتارا کے ساتھ دیکھا گیا ۔ اس دوران اکشے نے بلیک ٹریک پینٹ، بلیک ٹی شرٹ اور بلیک سویٹ شرٹ پہن رکھی تھی ۔ وہیں ان کے چہرے پر مایوسی واضح طور پر دیکھی جا سکتی تھی ۔ تاہم ابھی تک اکشے کمار اور ان کے اہل خانہ کے لندن جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے ممبئی سے نکلے ہیں ۔ بتادیں کہ اکشے کمار کی سالگرہ ماں کی موت کے دوسرے دن تھی ۔ ایسے میں اداکار نے اس موقع پر اپنی ماں کے ساتھ ایک پیاری تصویر بھی شیئر کی ۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا : اسے اس طرح سے کبھی پسند نہیں کیا ہوگا ، لیکن مجھے یقین ہے کہ ماں وہیں ( اوپر ) سے مجھے ہیپی برتھ ڈے کہہ رہی ہیں ! تعزیت اور نیک خواہشات کیلئے آپ سببھی کا شکریہ ۔ زندگی چلتی رہتی ہے۔
اکشے کمار نے اپنی ماں ارونا بھاٹیہ کی موت کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا : وہ میری زندگی میں سب سے اہم تھیں ، آج میں ناقابل برداشت درد میں ہوں… میری ماں ارونا بھاٹیہ اس دنیا کو چھوڑ کر چلی گئی ہیں اور اب وہ پاپا کے ساتھ ہیں۔ ہمیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارا خاندان اس مشکل وقت سے گزر رہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔