உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ضویا اختر کی 'The Archies' سے سہانا خان کے ساتھ اگستیہ نندا کریں گے ڈیبیو؟ جانئے پوری تفصیل

    ضویا اختر کی 'The Archies' سے سہانا خان کے ساتھ اگستیہ نندا کریں گے ڈیبیو؟ جانئے پوری تفصیل (Instagram/suhanakhan2/agastya_1_2)

    ضویا اختر کی 'The Archies' سے سہانا خان کے ساتھ اگستیہ نندا کریں گے ڈیبیو؟ جانئے پوری تفصیل (Instagram/suhanakhan2/agastya_1_2)

    ضویا اختر (Zoya Akhtar) نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنی نئی فلم دی آرچیز کا اعلان کیا ہے ۔ وہ آرچی کامکس کی طرز پر ایک نئی فلم لانے والی ہیں ۔ انہوں نے انسٹاگرام پر آرچی کامکس کے اسکرین شاٹ پوسٹ کئے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ضویا اختر نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنی نئی فلم دی آرچیز کا اعلان کیا ہے ۔ وہ آرچی کامکس کی طرز پر ایک نئی فلم لانے والی ہیں ۔ انہوں نے انسٹاگرام پر آرچی کامکس کے اسکرین شاٹ پوسٹ کئے ہیں ۔ ضویا کی یہ فلم نیٹ فلکس پر دکھائی جائے گی ۔ اس خبر سے سبھی نوجوان کافی دلچسپ ہیں ۔ ناظرین ابھی سے اس انوکھی فلم کی خواہش کرنے لگے ہیں ۔ حالانکہ ڈائریکٹر نے فلم کی اسٹار کاسٹ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے ۔

      حالانکہ گزشتہ کچھ وقت سے چرچا تھی کہ ضویا اختر کی فلم سے کچھ اسٹار کڈ ایکٹنگ میں ڈیبیو کریں گے ۔ ایسی خبریں تھیں کہ امیتابھ بچن کے ناتی اگستیہ نندا ، شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور بونی کپور کی بیٹی خوشی کپور ضویا اختر کے ڈائریکشن میں فلم کی دنیا میں قدم رکھیں گے ۔ ابراہیم علی خان کی بھی چرچا تھی ۔

       (Instagram/zoieakhtar)
      (Instagram/zoieakhtar)


      اب تک ان میں سے کسی بھی اسٹارکڈ نے فلم میں کام کرنے کی بات قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی ضویا نے کوئی بیان دیا ہے  ۔ فینس کو ابھی بھی ان کے آفیشیل بیان کا انتظار ہے ۔ جب سے ضویا نے انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم کا اعلان کیا ہے ، تب سے ان اسٹار کڈس کے ڈیبیو کو لے کر چرچا تیز ہوگئی ہے ۔

      ایسا کافی امکان ہے کہ بالی ووڈ اسٹار کڈ فلم دی آرچیز سے ڈیبیو کریں گے ۔ ڈائریکٹر کی پوسٹ سے ظاہر ہے کہ فلم میں ٹین ایج دوستوں کی کہانی دکھائی جائے گی ۔ چار دوستوں کی اس فلم میں لو ٹرائنگل کو دکھایا جائے گا ۔ فلم کو لے کر ضویا اور ریما کاگتی ساتھ آئے ہیں ۔ یہ میوزک ڈراما نیٹ فلکس پر جلد ہی ریلیز ہوگی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: