ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کی جیت کا انحصارمیچ فکسنگ پر: عامرکی پھسلی زبان

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں ویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد چارون طرف اس کی تنقید ہورہی ہے۔

  • Share this:
پاکستان کی جیت کا انحصارمیچ فکسنگ پر: عامرکی پھسلی زبان
عامرکی زبان پھسلی، پاکستان کی جیت میچ فکسنگ پر منحصر کرے گی۔

انگلینڈ میں چل رہے عالمی کپ میں پاکستان کا سفرجھٹکے کے ساتھ شروع ہوا۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو یکطرفہ انداز میں 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ اس مقابلے میں پاکستانی ٹیم صرف 105 رنوں پرسمٹ گئی اوراس ہدف کو ویسٹ انڈیز نے بڑی آسانی سے حاصل کرلیا۔ پاکستان کی اس شکست کے بعد اس کے کئی سابق کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کی تنقید کی۔ اب پاکستانی نژاد ایک اوربڑے کھلاڑی کا بیان سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔ کھلاڑی کا نام ہے عامرخان، جو پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں اوروہ مشہورباکسرہیں۔


ایک انٹرویومیں جب عامرسے پوچھا گیا کہ عالمی کپ میں پاکستان کی جیت کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں تو اس پران کی زبان پھسل گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہرٹیم کے پاس عالمی کپ جیتنے کا موقع ہے۔ دنیا کی ہرٹیم کے پاس عالمی کپ جیتنے کا موقع ہے، یہ میچوں پر منحصرکرتا ہے، یہ اس بات پرمنحصر کرتا ہے کہ وہ کیسے میچ فکس کرتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ بہت مشکل کھیل ہے، اگر آپ کی شروعات خراب ہوتی ہے تو آپ کے لئے واپسی کرنا مشکل ہوتا ہے۔ میرے مطابق پاکستان کو اچھی شروعات کرنی ضروری ہے'۔




واضح رہے کہ آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے دوسرے میچ میں پاکستان کا سامنا ویسٹ انڈیزکے ساتھ ہوا تھا۔ اس میچ میں کیربیائی ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔ ویسٹ انڈیزنے ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کرنے کافیصلہ کیا اورپاکستان کی ٹیم کو سستے میں سمیٹ دیا۔ پاکستان کی ٹیم صرف 105 رن ہی بناپائی۔ ویسٹ انڈیزنے یہ ہدف 13.4 اوورمیں ہی تین وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔
First published: Jun 02, 2019 05:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading