ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ مین میڈل جیتنے پر اب تک ’نام زیادہ اور دام کم‘ ملتا تھا،لیکن تاشقند (ازبکستان) میں ہوئے عالمی باکسنگ میں ہندوستانی باکسرس کو نام کے ساتھ موٹی رقم بھی ملی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب عالمی چمپئن شپ میں ہندوستانی باکسرس نے تین کانسہ کے میڈل جیتے ہیں۔ ہندوستانی مرد باکسنگ کی تاریخ میں یہ بھی پہلی مرتبہ ہے جب برونز میڈل جیتنے پر باکسر کو 50 ہزار امریکی ڈالر (41 لاکھ روپے سے زیادہ) کی انعام رقم ملی۔ تاشقند کے میڈل یافتہ دیپک بھوریا (51 کلو)، محمد حسام الدین (57 کلو) اور نشانت دیو (71 کلو) منگل کو علی الصبح وطن واپس لوٹے ہیں۔ تینوں ہی باکسرس نے کہا کہ ملک کے میڈل جیتنا ان کے لیے اہم ہے، لیکن اس سے پہلے انہوں نے باکسنگ میں اتنی بڑی انعامی رقم کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔ دیپک نے کہا کہ وہ اس رقم سے گھر بنوائیں گے تو حسام الدین اور نشانت نے کہاکہ ایوارڈ کی رقم کو اپنے والد کے ہاتھوں میں رکھ دیں گے۔
کندھے کی چوٹ سے ابھرکر تاشقند کھیلنے گئے دیپک فرانسیسی باکسر سے سیمی فائنل میں ریویو میں 3-4 سے ہارنے والے دیپک کو ابتدائی دنوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں بھی وہ کندھے کی چوٹ سے ٹھیک ہونے کے بعد کھیلے اور تمغہ جیتا۔ دیپک کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں سوچا تھا کہ باکسنگ میں اتنی بڑی انعامی رقم ملے گی۔
فوج کے باکسر محمد حسام الدین زخمی ہونے کی وجہ سے بدقسمت رہے اور سیمی فائنل نہیں کھیل پائے۔ انہیں اس بات کی ابھی بھی تکلیف ہے۔ وہ چھوٹتے ہی بولتے ہیں کہ گولڈ ہاتھ سے نکل گیا۔ نظام آباد کے حسام الدین آج جو کچھ بھی ہیں اس کے پیچھے ان کے والد شمس الدین کا ہاتھ ہے۔ ان کے دونوں بھائی احتشام الدین اور اعتماد الدین بھی ہندوستان کے لیے کھیل چکے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔