ہوم » نیوز » اسپورٹس

آسٹریلیائی کھلاڑی کا عجیب وغریب مطالبہ، کہا- پاکستان سے ٹسٹ سیریز کھیلے ٹیم انڈیا

آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہاگ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بے حد عجیب وغریب مطالبہ کرڈالا ہے۔ بریڈ ہاگ چاہتے ہیں کہ ٹیم انڈیا آسٹریلیا نہ آئے اور اس کے بدلے وہ پاکستان سےکھیلے۔

  • Share this:
آسٹریلیائی کھلاڑی کا عجیب وغریب مطالبہ، کہا- پاکستان سے ٹسٹ سیریز کھیلے ٹیم انڈیا
آسٹریلیائی کھلاڑ نے کہا- آسٹریلیا کی جگہ پاکستان سے ٹسٹ سیریز کھیلے ہندوستان۔

آسٹریلیا کے سابق چائنا مین اسپنر بریڈ ہاگ (Brad Hogg) نے ایک ایسا مطالبہ کردیا ہے، جسےجان کر آپ کو اپنےکانوں پر یقین نہیں ہوگا۔ بریڈ ہاگ چاہتے ہیں کہ ٹیم انڈیا دسمبر میں آسٹریلیا دورے پر نہ آئے اور اس کی جگہ وہ پاکستان کےخلاف ٹسٹ سیریزکھیلے۔ ایک طرف جہاں کرکٹ آسٹریلیا ہرحال میں ہندوستان کے ساتھ ٹسٹ سیریز منعقد کرنا چاہتا ہے۔ وہیں دوسری طرف انہیں کا سابق عظیم کھلاڑی ایسی عجیب وغریب باتیں کر رہا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں، دراصل ماجرا کیا ہے۔


بریڈ ہاگ نےکہا- ہندوستان اور پاکستان کا ہو مقابلہ


بریڈ ہاگ (Brad Hogg) نےکہا کہ جیسے ہی کورونا وائرس ختم ہوتا ہے تو مداحوں کے جوش کو دوبارہ زندہ کرنے کےلئے دھماکہ دار سیریزکا انعقاد ہونا چاہئے۔ بریڈ ہاگ نے اپنے یوٹیوب چینل پرکہا کہ کورونا کے بعد عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کو منسوخ کردینا چاہئے اور اس کی جگہ آسٹریلیا میں ایشیز سیریز ہونی چاہئے۔ یہی نہیں انہوں نےکہا کہ جو سیریز ہندوستان کو آسٹریلیا میں کھیلنی ہے، اس دوران اسے پاکستان سےکھیلنا چاہئے۔


بریڈ ہاگ چاہتے ہیں کہ ٹیم انڈیا دسمبر میں آسٹریلیا دورے پر نہ آئے اور اس کی جگہ وہ پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کھیلے۔ فائل فوٹو
بریڈ ہاگ چاہتے ہیں کہ ٹیم انڈیا دسمبر میں آسٹریلیا دورے پر نہ آئے اور اس کی جگہ وہ پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کھیلے۔ فائل فوٹو


بریڈ ہاگ (Brad Hogg) نےکہا، ’اس وبا نےکرکٹ کے نئے دروازے کھولے ہیں۔ مداح کرکٹ کے لئےترس رہے ہیں اور سب کچھ معمول کے مطابق ہوتے ہی عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کی جگہ ایسی سیریز ہونی چاہئے، جس سے مداحوں کے اندر پہلے جیسی دلچسپی پیدا ہوجائے’۔ انہوں نے مزیدکہا، ’ان گرمیوں میں آسٹریلیا کو ہندوستان کےخلاف ٹسٹ سیریزکی جگہ انگلینڈ سے ایشیز کھیلنی چاہئے۔ اب آپ سوچیں گےکہ ہندوستان کہاں جائےگا۔ مجھے لگتا ہےکہ ہندوستان کو پاکستان کےخلاف چار میچوں کی ٹسٹ سیریزکھیلنی چاہئے، جس کے دو میچ پاکستان اور دو میچ ہندوستان میں منعقد ہونا چاہئے’۔



بریڈ ہاگ (Brad Hogg) نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹسٹ سیریزکے منعقد کرنےکی وجہ بھی بتائی۔ انہوں نےکہا، ’اس سیریزکی کئی وجوہات ہیں۔ سب سے پہلے دنیا دیکھنا چاہتی ہےکہ وراٹ کوہلی اور بابر اعظم میں سب سے بہترین کون ہیں، یہ سب سیریز میں ثابت ہوجائےگا۔ جسپریت بمراہ اور شاہین آفریدی کا مقابلہ ہوگا۔ آراشون اور یاسر شاہ کے درمیان ٹکر ہوگی۔ بےحد غضب ٹکر دیکھنےکو ملےگی’۔ ویسے بریڈ ہاگ کی یہ باتیں خواب کی مانند لگتی ہیں کیونکہ دور دور تک ہندوستان اور پاکستان کےدرمیان سیریزکا سوال ہی نہیں اٹھتا ہے’۔ ہندوستانی حکومت نے واضح کیا ہوا ہے، جب تک پاکستان اپنی سر زمین پر دہشت گردی کو ختم نہیں کرتا، تب تک اس کے ساتھ کوئی کرکٹ سیریز نہیں ہوگی۔
First published: May 07, 2020 11:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading