ہوم » نیوز » اسپورٹس

شاہ رخ خان کی کےکےآرنےاس جارح بلےبازکوبنایا کوچ، آئی پی ایل میں کرچکا ہےکمال

برینڈن میک کولم نے 2016 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا، لیکن وہ پوری دنیا کے مختلف ٹی -20 لیگ میں کھیلتے رہے۔

  • Share this:
شاہ رخ خان کی کےکےآرنےاس جارح بلےبازکوبنایا کوچ، آئی پی ایل میں کرچکا ہےکمال
برینڈن میک کولم نے 2016 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا، لیکن وہ پوری دنیا کے مختلف ٹی -20 لیگ میں کھیلتے رہے۔

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کولکاتہ نائٹ رائیڈرس میں واپسی کررہے ہیں، لیکن اس باروہ کوچ کے کردارمیں نظرآئیں گے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل ) ٹیم نے انہیں معاون کوچ کے طورپرمعاہدہ کیا ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق حال میں مسابقتی کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والےمیک کولم اس کے ساتھ ہی کیریبیائی پریمیرلیگ کی ٹیم ترینیداد نائٹ رائیڈرس کے ساتھ چیف کوچ کے طورپربھی جڑیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں ٹیموں میں وہ سائمن کیٹچ کی جگہ لیں گے۔


سال 2016 میں چھوڑا تھا انٹرنیشنل کرکٹ


میک کولم نے 2016 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا، لیکن وہ پوری کے مختلف ٹی -20 لیگ میں کھیلتے رہے۔ کے کےآرسے میک کولم آئی پی ایل کے ابتدائی سیشن میں جڑے تھے۔ انہوں نے آئی پی ایل کے سب سے پہلے میچ میں 158 رن کی طوفانی اننگ کھیلی تھی۔ وہ پانچ سیشن تک کے کے آرٹیم کے رکن رہے اوراس درمیان 2009 میں انہوں نےٹیم کی قیادت بھی کی تھی۔


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برینڈن میک کولم نے کہا تھا کہ وہ موجودہ کناڈا ٹی -20 لیگ کے ختم ہونے کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں نہیں کھیلیں گے۔ انہوں نے ٹوئٹرپرلکھا 'مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے اطمینان اور فخرکا احساس ہورہا ہے کہ کناڈا ٹی -20 لیگ کے بعد میں کسی فارمیٹ میں کرکٹ نہیں کھیلوں گا'۔

برینڈن میک کولم کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔
برینڈن میک کولم کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔


میک کولم کے نام ہیں یہ ریکارڈ

میک کولم ٹی -20 کرکٹ کے دوسرے سب سے بلے بازہیں۔ ان سے آگے صرف ویسٹ انڈیزکے کرس گیل ہیں، جواس فارمیٹ میں دس ہزاررن بنا چکے ہیں۔ میک کولم کے نام 6453 ٹسٹ رن، 6083 ونڈے رن اور2140 ٹی -20 رن ہے۔ ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 107 چھکے لگانے کا ریکارڈ انہیں کے نام ہے۔ ٹسٹ تاریخ کی سب سے تیزسنچری لگانےکا ریکارڈ بھی میک کولم کے نام ہی ہے۔ انہوں نے 2016 میں اپنے آخری ٹسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف 54 گیندوں پرسنچری لگاتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
First published: Aug 09, 2019 10:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading