بنگلہ دیش ٹیم کوفروری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ 13 فروری سے شروع ہورہی ونڈے سیریزکے لئے بنگلہ دیش نے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ اس ٹیم میں مڈل آرڈرکے بلے بازشبیررحمان کی واپسی ہوئی ہے۔ شبیرابھی بورڈ کے ذریعہ لگائی گئی پابندی کا سامنا کررہے ہیں۔ میدان کے باہرخراب برتاوکے سبب بورڈ نے شبیرپر6 ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔
حالانکہ نیوزی لینڈ سیریزکے شروع ہونے کے وقت اس کرکٹرکی پابندی کی مدت ابھی پوری نہیں ہورہی ہے، لیکن پھربھی اس کھلاڑی کواس دورے کے لئے جگہ دی گئی ہے۔ اس طرح سے کرکٹرکو ٹیم میں شامل کرنے کے بارے میں صفائی دیتے ہوئے چیف سلیکٹرمنہاج العابدین نے کہا کہ کپتان مشرف مرتضیٰ نے شبیرکے سلیکشن کےلئے ضد کی تھی، اس لئے یہ کپتان کا فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپتان اس کھلاڑی کو نچلے آرڈرمیں چاہتے ہیں کیونکہ شبیرتیز گیندبازوں کے خلاف لمبے شاٹ لگا سکتے ہیں۔ بورڈ نے آگے اشارہ دیا کہ 2019 عالمی کے لئے بھی شبیرلائن میں ہیں۔
سلیکٹرنے کہا "ایک بات میں واضح طورپربتادوں کہ انہیں منتخب کیا جانا پوری طرح سے کپتان کا فیصلہ ہے۔ وہ شبیرکولے کراڑے ہوئے تھے، ہم نے انہیں منظوری دے دی۔ وہ ایک ایسے بلے بازکوچاہتے ہیں جو نچلےآرڈرمیں آکرتیز گیندبازوں کے خلاف جارحانہ بلے بازی کرسکتے ہیں۔ انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں عالمی کپ کو دیکھتے ہوئے منتخب کیا گیا ہے۔ کپتان کوان پربہت یقین ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ اس موقع کو بخوبی نبھائیں گے"۔

انہوں نے مزید کہا "انہوں نے اس سے پہلے اچھی کارکردگی بھی پیش کی ہے اورگھریلو کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں۔ بی پی ایل ایک بین الاقوامی سطح کا ٹورنامنٹ ہے کیونکہ اس میں کئی غیرملکی کھلاڑی کھیلتے ہیں، اس لحاظ سے ہم نے ان کے اس ٹورنامنٹ میں کارکردگی کو بھی سنجیدگی سے لیا ہے۔ سلیکٹروں کو کپتان اورٹیم منیجمنٹ کے پلان کے مطابق ٹیم منتخب کرنی ہوتی ہے"۔
انہوں نے آگے کہا "یہ فیصلہ ڈسپلنری کمیٹی نے لیا ہے۔ وہ 31 جنوری سے کرکٹ کھیلنے کے دستیاب ہوجائیں گے۔ میڈیا کو نہیں بتایا گیا، لیکن ان کی سزا ایک ماہ کم کردی گئی ہے۔ ہمیں اس کے بارے میں ٹیم کے سلیکشن کے پہلے پتہ چلا۔ سلیکشن کے لئے بورڈ چیئرمین کے دستخط چاہئے ہوتے ہیں، اس لئے انہیں کلیئرنس کے بغیرمنتخب نہیں کرسکتے"۔
دیو برت باجپئی کی رپورٹ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔