اپنے کرکٹ کرئیر کے دوران پیٹھ کی چوٹوں سے نبردآزما ویسٹ انڈیز کے سابق تیز گیندباز ایان بشپ کا ماننا ہے کہ جسپیت بمراہ اب اپنے ایکشن میں تبدیلی نہیں کرسکتے اور انہیں چوٹوں سے بچنے کے لیے چنندہ ٹورنامنٹس میں ہی کھیلنا چاہیے۔ بمراہ پیٹھ میں درد کی وجہ سے گزشتہ سال ستمبر سے کوئی میچ نہ یں کھیلے ہیں اور ان کا اس سال اکتوبر-نومبر میں ہندوستان میں ہونے والے ونڈے ورلڈ کپ میں کھیلنا بھی مشکوک ہے۔ اس 29 سالہ تیز گیندباز نے گزشتہ مہینے نیوزی لینڈ میں سرجری کرائی تھی۔
بمراہ کو اپنے انوکھے ایکشن کا فائدہ بھی ملا لیکن اس سے ان کی پیٹھ پر زیادہ زور پڑتا ہے جس سے وہ اکثر زخمی ہوجاتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے لیے 43 ٹسٹ اور 84 ونڈے میچز کھیلنے والے بشپ کا ماننا ہے کہ کرئیر کے اس موڑ پر بمراہ کے لیے ایکشن بدلنا ممکن نہیں ہوگا اور انہیں مصروف پروگرام کے درمیان کچھ چنندہ ٹورنامنٹ میں ہی کھیلنا چاہیے۔
بشپ نے پی ٹی آئی سے کہا، مجھے نہیں لگتا کہ تیز گیندبازوں کے کام کے بوجھ کو سنبھالنے کا کوئی نسخہ ہے کیونکہ ہم ان عظیم کھلاڑیوں کے دماغ اور جسم کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔ یہ کھلاڑی خود اور ان کے قریبی منتظمین کو فیصلہ کرنا ہے لیکن میں گورننگ باڈیز کو ایک مشورہ دے سکتا ہوں کہ آپ ان کھلاڑیوں (جیسے بمراہ) کو ہر ٹورنامنٹ میں نہیں کھلا سکتے۔
انہوں نے مزید کہا، ’اتنی زیادہ کرکٹ چل رہی ہے اور ایسے میں کھلاڑیوں کو سب سے زیادہ اہم ٹورنامنٹ کا انتخاب کرنا شروع کرنا ہوگا۔ آپ چاہتے ہیں کہ بمراہ اور زوفرا آرچر جیسے گیندباز اپنی رفتار بنائے رکھ کر بہترین مظاہرہ کریں۔ تبھی ان کی اہمیت بھی ہے لیکن ان کو کھلانے میں بے حد احتیاط برتیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔