مشفق الرحیم نے بنگلہ دیش کے لیے تاریخ رقم کردی ہے۔ آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ونڈے میں رحیم نے 60 گیند پر اپنے ونڈے کرئیر کا نوویں سنچری بنائی ہے۔ اپنی اننگ میں رحیم نے 14 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ بنگلہ دیش کی اننگ کی آخری گیند پر رحیم نے ایک رن لے کر اپنی سنچری مکمل کی۔ اپنی سنچری والی زبردست اننگ کے دوران رحیم نے بنگلہ دیش کرکٹ کے لیے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ رحیم اب بنگلہ دیش کی جانب سے ونڈے میں سب سے تیز سنچری لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ ایسا کر کے رحیم نے 14 سال پرانا ریکارڈ توڑدیا ہے۔
رحیم نے بنگلہ دیش کے لیے ونڈے میں سب سے تیز سنچری لگانے کا شکیب الحسن کا ریکارڈ تووڑ دیاہے۔ شکیب نے سال 2009 میں زمبامبوے کے خلاف میچ میں 63 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ اب اس ریکارڈ کو رحیم نے اپنے نام کرلیا ہے۔ بتادیں کہ شکیب نے اپنے ونڈے کرئیر میں ایک بار 63 گیند پر سنچری تو ایک مرتبہ 68 گیندوں پر بھی سنچری لگانے کا کمال کیا ہے۔
•Fastest ODI hundred for Bangladesh.
•Completed 7000 runs in ODIs.
•Only 3rd BAN player to score 7K in ODIs.
•Scored 100*(60) today.
•In this series - 44(26) & 100*(60).
اس کے علاوہ ایک مرتبہ رحیم نے سال 2015 میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران 69 گیندوں پر بھی سنچری بنائی تھی، جو ان کے ونڈے کرئیر میں لگائی گئی سب سے تیز سنچری تھی، لیکن اب مشفق الرحیم نے 60 گیندوں پر سنچری لگاکر تاریخ بنائی ہے۔
بتادیں کہ ہندوستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر ویریندر سہواگ نے اپنے ونڈے کرئیر میں ایک مرتبہ پھر 60 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ اب رحیم نے 60 گیند پر سنچری لگا کر سہواگ کے اس ریکارڈ کی بھی برابری کرلی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔