உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امباتی رائیڈو نے اچانک کیوں کیا ریٹائر منٹ والا ٹوئٹ؟ چنئی سپرکنگس کے افسر نے کھولا راز

    امباتی رائیڈو نے اچانک کیوں کیا ریٹائر منٹ والا ٹوئٹ؟

    امباتی رائیڈو نے اچانک کیوں کیا ریٹائر منٹ والا ٹوئٹ؟

    چنئی سپرکنگس (سی ایس کے) کے مڈل آرڈر کے بلے باز امباتی رائیڈو نے ہفتہ کے روز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اچانک اس فیصلے سے امباتی رائیڈو کے فینس بھی حیران ہوگئے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: چنئی سپرکنگس (سی ایس کے) کے مڈل آرڈر کے بلے باز امباتی رائیڈو نے ہفتہ کے روز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اچانک اس فیصلے سے امباتی رائیڈو کے فینس بھی حیران ہوگئے۔ کچھ نے تو ان کے کیریئر کے بارے میں بھی ٹوئٹ کرنا شروع کردیا، لیکن بعد میں امباتی رائیڈو نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔ اس بارے میں چنئی سپرکنگس کے سی ای او کاشی وشو ناتھن نے بتایا کہ امباتی رائیڈو ابھی آئی پی ایل سے ریٹائر نہیں ہو رہے ہیں۔

      امباتی رائیڈو نے لکھا تھا، ’میں خوشی کے ساتھ یہ اعلان کرتا ہوں کہ یہ (IPL-2022)  میرا آخری آئی پی ایل سیزن ہوگا۔ یمیں گزشتہ 13 سال سے 2 شاندار ٹیموں کے ساتھ رہا۔ اس شاندار سفر کے لئے ممبئی انڈینس اور چنئی سپرکنگس کا شکریہ‘۔ بعد میں انہوں نے اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔ ابھی تک امباتی رائیڈو نے تو اس بارے میں کچھ نہیں کہا ہے، لیکن چنئی سپرکنگس کی ٹیم کے سی ای او نے بتایا کہ ٹیم کی خراب کارکردگی سے یہ کرکٹر مایوس تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      سچن تندولکر کی بیٹی سارہ تندولکر جلد کریں گی بالی ووڈ ڈیبیو؟

      کاشی وشوناتھن نے اسپورٹس اسٹارس سے کہا، ’میں نے ان سے (امباتی رائیڈو) بات کی اور وہ ریٹائرمنٹ نہیں لے رہے ہیں۔ وہ اپنی کارکردگی سے مایوس تھے اور اس لئے انہوں نے وہ ٹوئٹ کیا، لیکن انہوں نے اسے ڈیلیٹ کردیا ہے۔ وہ یقینی طور پر اس سیزن کے بعد ریٹائر نہیں ہو رہے ہیں‘۔




      یہ پہلی بار نہیں ہے جب امباتی رائیڈو نے اچانک سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ جب انہیں 2019 ونڈے عالمی کپ کے لئے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا تھا، تب بھی انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، لیکن بعد میں اسے بھی پلٹا اور آئی پی ایل میں کھیلنے کے لئے لوٹے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: