ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل 2020: چنئی سپر کنگس کے 11 ممبران کورونا سے متاثر

چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) کو جمعہ سے پریکٹس شروع کرنی تھی، لیکن ایک کھلاڑی کورونا (Coronavirus) پازیٹیو پایا گیا۔ کورونا سے متاثر ان کھلاڑیوں کا نام واضح نہیں کیا گیا ہے۔

  • Share this:
آئی پی ایل 2020: چنئی سپر کنگس کے 11 ممبران کورونا سے متاثر
آئی پی ایل 2020: چنئی سپر کنگس کے 11 ممبران کورونا سے متاثر

دبئی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائزی ٹیم چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) کے ایک ہندوستانی کھلاڑی سمیت کم از کم 11 ممبران کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر پایا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دبئی میں ان کے ہوٹل میں سی ایس کے کھلاڑیوں اور معاون عملے کی کورونا وائرس کی جانچ کی گئیں اور ٹیم کے 11 ممبروں کے مثبت ہونے کی اطلاع ہے۔

آئی پی ایل کے کووڈ-19 پروٹوکول کے مطابق ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات پہنچنے کے فورا بعد ہوائی اڈے پر کورونا وائرس کی جانچ کرانی ہوگی۔ اس کے بعد کھلاڑیوں کو پہلے دن، تیسرے اور پانچویں دن ہوٹل میں 6 دن کے لازمی کوارنٹائن مدت کے دوران کورونا وائرس کی جانچ کرانی ہوگی۔ ان تینوں جانچ کی رپورٹ منفی ہونے کے بعد ہی کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔


چنئی سپر کنگس کے 11 ممبران کورونا سے متاثر
چنئی سپر کنگس کے 11 ممبران کورونا سے متاثر



چنئی سپر کنگس کے ان 11 ممبروں کی مثبت رپورٹ کورونا وائرس سے متعلق جانچ کے تیسرے دور میں آئیں۔ ہوٹل کے کوارنٹائن کے پانچویں روز کھلاڑیوں کے تیسرے راؤنڈ کی جانچ کی گئی۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق، چنئی سپرکنگس کی پوری ٹیم اور معاون اسٹاف-افسران کا دوبارہ کورونا ٹسٹ کیا جائے گا۔ یہ کورونا ٹسٹ جمعہ کو ہوگا۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے یواے ای پہنچنے کے بعد تین ٹسٹ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ جمعہ کو ہونے والے کورونا ٹسٹ کا نتیجہ ہفتہ کے روز آئے گا۔

دھونی کے کہنے پر لگا تھا اسپیشل کیمپ

چنئی سپر کنگس نے ہوٹل میں اپنےکھلاڑیوں کی آئسولیشن کی مدت میں توسیع کردی ہے اور ان کی ٹریننگ ملتوی کردی ہے۔ ممکن ہے کہ آئی پی ایل کے لئے ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ جمعہ سے ہی شروع ہونی تھی۔ سی ایس کے کی ٹیم 21 اگست کو دبئی پہنچی تھی۔ سی ایس کے نے دبئی پہنچنے سے قبل چنئی میں اپنے کھلاڑیوں کے لئے پانچ دن کی ٹریننگ کا انتظام کیا تھا۔ ٹریننگ میں کپتان مہندر سنگھ دھونی، سریش رینا، دیپک چاہر، امباتی رائیڈو، پیوش چاولہ، شاردل ٹھاکر اور گیند بازی کوچ لکشمی پتی بالاجی نے شرکت کی تھی۔


 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 29, 2020 08:38 AM IST