உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CSK vs KKR Final 2021: کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے ٹاس جیت کر دی بلے بازی کی دعوت، دھونی کی ٹیم نے دیا 193 رنوں کا ہدف

    کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے ٹاس جیت کر دی بلے بازی کی دعوت، دھونی کی ٹیم نے دیا 193 رنوں کا ہدف

    کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے ٹاس جیت کر دی بلے بازی کی دعوت، دھونی کی ٹیم نے دیا 193 رنوں کا ہدف

    دبئی میں آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کے خطابی مقابلے میں چنئی سپرکنگس اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس آمنے سامنے ہیں۔ کولکاتا کے کپتان ایان مورگن نے ٹاس جیتا اور چنئی کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

    • Share this:
      دبئی: 

      دبئی: اوپنر فاف ڈو پلیسس (86) نے عمدہ نصف سنچری اسکور کی اور رابن اتھپا (31) اور معین علی (ناٹ آؤٹ 37) کی مدد سے چنئی سپر کنگز نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل فائنل میں 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 192 کا مضبوط اسکور بنایا۔ ڈو پلیسس نے اننگز کے آغاز میں وکٹ کیپر دنیش کارتک کے اسٹمپنگ کے چوکنے سے ملی نئی زندگی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ، 59 گیندوں میں سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ڈو پلیسس اننگ کے آخری اوور میں شیوم ماوی کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے رتوراج گائیکوڑ کے ساتھ ابتدائی شراکت میں 61 رنز جوڑے۔ گائیکواڑ اس ٹورنامنٹ میں 635 رنز بنا کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں اور ان کے سر اورنج کیپ سج گیا ہے۔ گائیکواڑ نے 27 گیندوں پر 32 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
      اتھپا نے گائیکواڑ کے پویلین لوٹنے کے بعد محض 15 گیندوں پرتین چھکے لگاتے ہوئے 31 رنز بنائے ۔ اتھپا ریورس سویپ مارنے کی کوشش کرتے ہوئے سنیل نارائن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ ڈو پلیسس اور اتھپا نے دوسری وکٹ کے لیے 63 رنز کی زبردست شراکت داری کی۔ اتھپا کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈو پلیسس کو علی کی صورت میں اچھا جوڑی دار ملا۔ علی نے محض 20 گیندوں پر اپنے ناٹ آؤٹ 37 رنز میں دو چوکے اور تین چھکے لگائے۔ ڈو پلیس اور علی نے تیسری وکٹ کے لیے 68 رنز کی شراکت کی اور ٹیم کو 192 کے مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ کولکاتہ کی جانب سے نارائن چار اوورز میں 26 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کرکے سب سے کامیاب گیند باز رہے جبکہ ماوی نے 32 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ لوکی فرگیوسن چار اوورز میں 56 رنز دے کر بہت مہنگا ثابت ہوئے۔


      اس سے قبل کولکاتہ نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے کپتان ایان مورگن نے ٹاس جیت کر آئی پی ایل 14 کے فائنل میں جمعہ کو چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) کے خلاف پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ کولکاتہ اور چنئی دونوں نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور پچھلے میچ کی ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ سابق عظیم ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی ٹیم چنئی سپرکنگس اور دو بار کی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرس دبئی میں آئی پی ایل-2021 کے خطابی مقابلے میں آمنے سامنے ہیں۔ چنئی سپرکنگس نے 9 ویں بار اس مشہور ٹی-20 لیگ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس نے دہلی کیپٹلس کو کوالیفائر-1 میں شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا جبکہ کولکاتہ نے پہلے ایلیمینیٹر میں رائل چیلنجرس بنگلور کو شکست دی اور پھر کوالیفائر-2 میں دہلی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

      چنئی سپرکنگس: ریتو راج گائیکواڑ، فاف ڈوپلیسی، رابن اتھپا، معین علی، امباتی رائیڈو، مہندر سنگھ دھونی، (وکٹ کیپر/ کپتان)، رویندر جڈیجہ، شاردل ٹھاکر، ڈیون براوو، دیپک چاہر اور جوش ہیزل ووڈ۔

      کولکاتا نائٹ رائیڈرس: شبھمن گل، وینکٹیش ایئر، راہل ترپاٹھی، نتیش رانا، ایان مورگن (کپتان)، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، شکیب الحسن، سنیل نرائن، لاکی فرگوسن، ورون چکرورتی اور شیوم ماوی۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: