ہوم » نیوز » اسپورٹس

دھونی اینڈ کمپنی کی کولکاتہ نائٹ رائیڈرس پرآسان جیت، رسیل نے اس میچ میں بھی دکھایا دم

چنئی سپرکنگس اس جیت کے ساتھ ہی کے 6 میچوں میں 10 پوائنٹ ہوگئے اوروہ پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پرپہنچ گئی۔ کولکاتا 8 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے۔

  • Share this:
دھونی اینڈ کمپنی کی کولکاتہ نائٹ رائیڈرس پرآسان جیت، رسیل نے اس میچ میں بھی دکھایا دم
چنئی سپرکنگس نے کے کے آرکو شکست دے دی۔

آئی پی ایل 2019 میں چنئی سپرکنگس نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 7 وکٹ سے شکست دے کر جیت حاصل کرلی۔ چنئی میں ہوئے مقابلے میں چنئی کو 109 رنوں کا ہدف ملا، جسے اس نے تین وکٹ کے نقصان پر 17.2 اوورمیں حاصل کرلیا۔ چنئی کے لئے فاف ڈوپلیسی نے ناٹ آوٹ 43 رن بنائے۔ ٹیم کی جیت میں ان کے گیند بازوں نے اہم تعاون دیا۔ مین آف دی میچ دیپک چہربنے۔


اس جیت کے ساتھ ہی چنئی سپرکنگس کے 6 میچوں میں 10 پوائنٹ ہوگئے اوروہ پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پرپہنچ گئی۔ کولکاتا 8 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے۔ ہارکے بعد دنیش کارتک نے کہا کہ ہمارا اسکورکم تھا۔ اس میچ میں نہیں پتہ تھا کہ ہمیں کتنے رن بنانے ہوں گے۔ پاورپلے میں چاروکٹ گرگئے تو مشکل ہوتا ہے، لیکن ہم مسلسل وکٹ گنواتے رہے۔ حالانکہ آندرے رسیل نے اس میچ میں بھی بہترین بلے بازی کی۔ حالانکہ دنیش کارتک نے اپنی ٹیم کو کھیل کا مزہ لینے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس میچ کوبھول کرآگے کے میچوں پردھیان دینا ہوگا۔


اس سے قبل کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 20 اوورمیں صرف 108 رن بنانے دیئے۔ چنئی کی دھیمی پچ پرکولکاتا کے بلے باز کچھ نہیں کرسکے۔ صرف آندرے رسیل جدوجہد کرتے رہے اور انہوں نے 50 رنوں کی اننگ کھیلی۔ باقی دوسرے بلے باز اپنا وکٹ تحفے میں دیتے چلے گئے۔ چنئی کے لئے سب سے کامیاب گیند باز دیپک چہررہے، جنہوں نے تین وکٹ لئے جبکہ ہربھجن سنگھ اورعمران طاہرنے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ رویندرجڈیجہ کے کھاتے میں ایک وکٹ گیا۔

First published: Apr 09, 2019 11:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading