உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Chess Olympiad: وزیر اعظم مودی نے افتتاحی پروگرام میں اپنی تقریب سے جیتا سب کا دل، کہا: کھیل میں کوئی ہارتا نہیں ہے...

    Chess Olympiad: وزیر اعظم مودی نے افتتاحی پروگرام میں اپنی تقریب سے جیتا سب کا دل، کہا: کھیل میں کوئی ہارتا نہیں ہے... (ANI)

    Chess Olympiad: وزیر اعظم مودی نے افتتاحی پروگرام میں اپنی تقریب سے جیتا سب کا دل، کہا: کھیل میں کوئی ہارتا نہیں ہے... (ANI)

    Chess Olympiad: شطرنج کے سب سے بڑے ایوینٹ شطرنج اولمپیاڈ کا افتتاح ہوچکا ہے۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کا افتتاح کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Chennai [Madras] | Chennai | Tamil Nadu
    • Share this:
      Chess Olympiad: شطرنج کے سب سے بڑے ایوینٹ شطرنج اولمپیاڈ کا افتتاح ہوچکا ہے۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کا افتتاح کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے جواہر لال نہرو انڈور اسٹیڈیم میں کہا: 'میں آپ سب کو 44ویں شطرنج اولمپیاڈ میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ یہ ٹورنامنٹ شطرنج کے گھر میں آ گیا ہے۔ یہ ہمارے ملک کے لئے کافی اہم وقت ہے۔ دوستو، میں اس ٹورنامنٹ کے منتظمین کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ انہوں نے بہت ہی کم وقت میں شاندار انتظامات کئے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: باڑمیر میں ایئرفورس کا مگ طیارہ حادثہ کا شکار، دونوں پائلٹوں کی موت


      انہوں نے مزید کہاکہ 'کھیل میں لوگوں کو اور سماج کو جوڑنے کی طاقت ہے اور کورونا وبا کے دوران کھیلوں نے دنیا کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔' وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 'کھیل میں کوئی ہارتا نہیں ہے ۔ اس میں فاتح اور مستقبل کے فاتح ہوتے ہیں اور میں یہاں شطرنج اولمپیاڈ اور برمنگھم میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لے رہے سبھی کھلاڑیوں کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Monkeypox Virus: کورونا کی طرح منکی پاکس میں بھی ہوتا ہے میوٹیشن، آسکتے ہیں نئے ویریئنٹ؟


      وزیر اعظم مودی سے پہلے تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے کہا کہ آج کا دن ہندوستان کے لئے فخر کا دن ہے۔ ہم پہلے شطرنج اولمپیاڈ کی میزبانی کرکے فخر محسوس کررہے ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی شطرنج کے شوقین ہیں ۔ گجرات کے وزیراعلیٰ کے طور پر اپنے دور میں بھی انہوں نے شطرنج کا ایک ٹورنامنٹ منعقد کروایا تھا ۔

      بتادیں کہ ہندوستان میں پہلی مرتبہ شطرنج اولمپیاڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس مرتبہ ریکارڈ سطح پر کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اوپن کیٹیگری میں 188 اور خواتین کی کیٹیگری میں 162 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: