ہوم » نیوز » اسپورٹس

میدان پربگڑگئی کرس گیل کی طبیعت، درد کی وجہ سےگنوا دیا وکٹ

کنگس الیون پنجا ب کے سلامی بلے بازگیل 36 گیندوں میں 63 رن بناکرآوٹ ہوئے۔

  • Share this:
میدان پربگڑگئی کرس گیل کی طبیعت، درد کی وجہ سےگنوا دیا وکٹ
کرس گیل: تصویر: بی سی سی آئی

کنگس الیون پنجاب کے سلامی بلے بازکرس گیل نے ممبئی انڈینس کے خلاف اپنے بلے سے دھمال مچا دیا۔ کرس گیل نے مقابلے میں 36 گیندوں میں 63 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ سیزن میں کرس گیل کی دوسری نصف سنچری ہے اوراپنی نصف سنچری اننگ کے دوران انہوں نے7 لمبے لمبے چھکے لگائے۔


ٹیم کے دوسرے سلامی بلے بازکے ایل راہل نےاس میچ میں شاندارسنچری لگائی ہے۔ دونوں سلامی بلے بازوں کے ایل راہل اورکرس گیل نے ساتھ مل کر77 گیندوں میں 116 رنوں کی شراکت کی۔ اس کی وجہ سے اپنی ٹیم کو شاندارشروعات دی اورٹیم بڑے اسکورتک پہنچ گئی۔


سست شروعات کے بعد کیا حملہ


کرس گیل اکثراپنا آغازسست کرتے ہیں اورممبئی کے خلاف بھی انہوں نے ایسا ہی کیا۔ گیل نے راہل کے ساتھ مل کر4 اوورمیں صرف 20 رن جوڑے، لیکن اس کے بعد اس ویسٹ انڈیز کھلاڑی نے گیئربدلا۔ گیل نے بائیں ہاتھ کے تیزگیند بازبیہرن ڈارف کے ایک اوورمیں تین چھکےاورایک چوکا لگا کراپنے ارادے ظاہرکردیئے۔ اس کے بعد گیل نے ہاردک پانڈیا، راہل چہر کی گیندوں پرچارچھکے اورلگائے اورمحض 31 گیندوں میں اپنی نصف سنچری پوری کی۔ گیل اورراہل نے محض 10.2 اوورمیں پنجاب کے اسکورکو100 سے اوپرپہنچادیا۔

حالانکہ کرس گیل کے آوٹ ہونے کا قصہ بھی بڑا دلچسپ رہا۔ ممبئی کے گیند بازوں کی خبرلے رہے کرس گیل کی 13 ویں اوورمیں اچانک طبیعت خراب ہوگئی اورکھیل کوروکنا پڑا۔ بریک کے دوران گیل نے ٹیبلیٹ کھائی اورکھیل دوبارہ شروع ہوا، لیکن بیہرن ڈارف کی اگلی ہی گیند پرگیل نے اپنا وکٹ گنوا دیا۔ جس گیند کوگیل باونڈری لائن سے کافی دورپہنچا دیتے ہیں، وہ گیند باونڈری لائن تک بھی نہیں پہنچی اورکنال پانڈیا نے ان کا آسان سا کیچ لپک لیا۔
First published: Apr 10, 2019 10:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading