کیا آئی پی ایل کے سب سے بے رحم بلے باز کا نام جانتے ہیں آپ؟ ایک نہیں کئی بار مچایا کہرام، اعداد و شمار دیکھ کر رہ جائیں گے دنگ

کیا آئی پی ایل کے سب سے بے رحم بلے باز کا نام جانتے ہیں آپ؟

کیا آئی پی ایل کے سب سے بے رحم بلے باز کا نام جانتے ہیں آپ؟

آئی پی ایل میچوں کی بات ہو اور لمبے لمبے چھکوں کا ذکر نہ آئے تو بات مکمل نہیں ہوتی۔ لیگ میں گیند بازوں کو بے رحمی سے مارنے والے بلے بازوں کو شاید گیند بازوں کی آہ لگ جاتی ہے، ایسا ہم نہیں اعدادوشمار کہہ رہے ہیں۔ تبھی تو صرف ایک کھلاڑی کو چھوڑ کوئی دوسرا بلے باز آئی پی ایل میں ابھی تک یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: آئی پی ایل کا پہلا سیزن شروع ہوا تو سب کو معلوم تھا کہ چھکوں کی بارش دیکھنے کو ضرور ملے گی۔ افتتاحی میچ میں برینڈن میک کولم نے جس انداز میں طوفانی اننگز کھیلی تھی، اس نے لمبے ہٹس مارنے والے بلے بازوں کے ارادے صاف کر دیے تھے۔ تاہم سری لنکا کے تجربہ کار سنتھ جے سوریا پہلے سیزن میں چھکے لگانے والے تمام بلے بازوں میں سرتاج رہے۔ انہوں نے تب پورے ٹورنامنٹ میں 31 چھکے لگائے تھے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم میں شامل کرس گیل 2008 کے سیزن میں چھکے لگانے والے ٹاپ بلے بازوں کی فہرست میں شامل نہیں تھے۔

    آئی پی ایل 2009 ایڈم گلکرسٹ کے نام تھا۔ وہ چھکے لگانے کے معاملے میں سرفہرست تھے۔ اس سال بھی کرس گیل ٹاپ 15 میں بھی شامل نہیں تھے۔ رابن اتھپا آئی پی ایل 2010 میں ٹاپ پر تھے۔ اتھپا نے اس سیزن میں 27 چھکے لگائے تھے۔ گیل پہلی بار اس فہرست میں نظر آئے، لیکن بہت نیچے۔ اس وقت وہ صرف 16 چھکے لگا سکے تھے۔

    اس فہرست میں آہستہ آہستہ آنے کے بعد کرس گیل نے گیند بازوں کو اپنی زبردست فارم دکھائی جس کی وجہ سے انہیں یونیورس باس کہا جاتا ہے۔ آئی پی ایل کے آغاز کے تین سال بعد جب کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کے اس بادشاہ نے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تو اگلے کئی سالوں تک اس پر قبضہ جمائے رکھا۔

    پی ایم نریندر مودی سے سی ایم پشکر سنگھ دھامی نے کی ملاقات، چاردھام یاترا، جوشی مٹھ سمیت ان مسائل پر تبادلہ خیال

    افضال انصاری کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم، سنائی گئی تھی چار سال کی سزا

    اس بار فاف ہیں سب سے آگے
    کرس گیل نے آئی پی ایل 2011 میں 44 چھکے لگائے تھے اور وہ اس فہرست میں سرفہرست تھے۔ یونیورس باس نے آئی پی ایل 2012 میں 59 اور 2013 میں 51 چھکے لگائے تھے۔ کرس گیل آئی پی ایل 2015 میں چوتھی بار اس فہرست میں سرفہرست رہے جب انہوں نے پورے سیزن میں 38 چھکے لگائے تھے۔

    لیگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ یونیورس باس کے نام ہے۔ اس کے علاوہ ایک سیزن میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی۔ کرس گیل کے علاوہ فی الحال کوئی ایسا بلے باز نہیں ہے جو دوسری بار سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آیا ہو۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور کے فاف ڈو پلیسس 27 چھکے لگانے میں سب سے آگے ہیں۔ فاف کے بعد ان کی ٹیم کے گلین میکسویل کا نمبر ہے جنہوں نے 23 چھکے لگائے ہیں۔
    Published by:sibghatullah
    First published: