ہندوستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑی میدان پر آمنے سامنے ہوں اور ان کے درمیان کوئی جھڑپ نہ دیکھنے کو ملے، ایسا کم ہی ہوتا ہے۔ اسی درمیان، آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان کھیلی گئی تین ونڈے میچوں کی سیریز پر کنگارو ٹیم نے 1-2 سے قبضہ کرلیا ہے۔ وہیں، سیریز کے تیسرے اور آخری ونڈے میچ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وراٹ کوہلی اور مارکس اسٹائنس کے درمیان ایک جھڑپ دیکھنے کو ملی۔ حالانکہ معاملہ زیادہ بڑا نہیں تھا۔ اسی وقت ختم بھی ہوگیا، یکن ویڈیو کو لوگ کافی پسند کررہے ہیں۔
بتادیں کہ یہ واقعہ ہندوستانی اننگ کے 21ویں اوور میں دیکھنے کو ملا۔ جب کے ایل راہل کو ایک ڈاٹ گینگ ڈالنے کے بعد اسٹائنس واپس اپنے رنر اپ کی طرف جارہے تھے تبھی وراٹ کوہلی ان سے ٹکرا جاتے ہیں۔ کوہلی نے انہیں غصے سے گھورا بھی، لیکن آسٹریلیائی گیندباز نے کوئی ری ایکشن نہیں دیا، بلکہ وہ مسکراتے ہوئے آگے نکل گئے۔ اسی طرح سے بنا کسی جھگڑے کے معاملہ مذاق مذاق میں ہی ٹھنڈا ہوگیا۔ عام طور پر ایسا ہوتا نہیں ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی جارحانہ پہنچ اس طرح کے واقعات کے دوران دیکھنے کو ملتی ہے، لیکن یہاں نظارہ کچھ الگ ہی تھا۔
بتادیں وراٹ کوہلی نے حال ہی میں اے بی ڈیوئیلرس کے ساتھ بات چیت میں کہا تھا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں آسٹریلیائی کرکٹروں کے ساتھ ان کے تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ بارڈر-گواسکر ٹرافی میں اس کے کئی ثبوت ملے جب کوہلی سیریز کے دوران اسٹیو اسمتھ، مارنس لابوشین اور ناتھن لیون کے ساتھ فرینڈلی ڈسکشن کرتے ہوئے نظر آئے۔ ونڈے سیریز میں بھی یہی جاری رہا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔