نئی دہلی: ممبئی انڈینس کو پانچواں خطاب دلاکر تاریخ رقم کرنے والے روہت شرما (Rohit Sharma) نے اپنی کرشمائی کپتانی کا لوہا ایک بار پھر منوا لیا ہے، لیکن ان کے ابتدائی کوچ دنیش لاڈ کا کہنا ہے کہ اسکولی دنوں سے ہی اس میں اپنے دم پر میچ جتانے اور کپتانی کی بہترین خوبی تھی۔ روہت شرما نے دہلی کیپٹلس کے خلاف فائنل میں نصف سنچری اننگ کھیلنے کے ساتھ شاندار کپتانی سے ممبئی کو پانچ وکٹ سے جیت دلائی۔ وہ پانچ خطاب کے ساتھ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان بھی ہیں۔
9ویں کلاس میں پہلی بار کپتان بنے روہت شرمالاڈ نے ہندوستانی ٹیم کے محدود اووروں کے نائب کپتان پر آنے والی کتاب ’دی ہٹ مین: دی روہت شما اسٹوری’ میں کہا، ’اسکولی دنوں سے ہی وہ اپنے دم پر میچ جتاتا تھا اور اس میں قیادت کی صلاحیت تھی۔ وہ وکٹ بھی لیتا تھا اور سنچری بھی لگاتے تھے۔ میں نے 9ویں کلاس میں ہی اسے اسکولی ٹیم کا کپتان بنا دیا تھا’۔ انہوں نے کہا، ’وہ کافی جارحانہ تھا جو ہمیشہ جیتنا چاہتا تھا اور اس جیت میں تعاون دیتا تھا۔ میں اسے ہمیشہ کریز پر پُرامن ذہن ہوکر کھیلنے کا مشورہ دیتا تھا کیونکہ تکنیک کا وہ مہارتھی تھا اور کریز پر جمنے کے بعد اسے آوٹ کرنا ممکن ہو جاتا تھا۔
روہت شرما کی اس پہلو کو کیا اجاگرمشہور کرکٹ رائٹر وجے لوکاپلی اور جی کرشنن کی لکھی اس کتاب میں روہت شرما کے سنہرے سفر کے کئی ان چھوئے پہلووں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے ساتھی کھلاڑیوں، کوچوں اور دوستوں نے ان کے بارے میں اپنی رائے بھی بیباک طریقے سے رکھی ہے۔ بلوم صبری کے ذریعہ شائع اس کتاب کا 18 نومبر کو اجرا ہوگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔