உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CWG 2022: سشیلا دیوی نے جیتا سلور میڈل ، ہندوستان کو ملا آٹھواں میڈل

    CWG 2022: سشیلا دیوی نے جیتا سلور میڈل ، ہندوستان کو ملا آٹھواں میڈل ۔ تصویر : AP

    CWG 2022: سشیلا دیوی نے جیتا سلور میڈل ، ہندوستان کو ملا آٹھواں میڈل ۔ تصویر : AP

    Commonwealth Games: ہندوستانی جوڈو کھلاڑیوں ایل سشیلا دیوی اور وجے کمار یادو نے پیر کو کامن ویلتھ گیمز میں بالترتیب خواتین کے 48 کلوگرام اور مردوں کے 60 کلوگرام زمرے میں سلور اور برانز میڈل اپنے نام کیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | New Delhi | Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی جوڈو کھلاڑیوں ایل سشیلا دیوی اور وجے کمار یادو نے پیر کو کامن ویلتھ گیمز میں بالترتیب خواتین کے 48 کلوگرام اور مردوں کے 60 کلوگرام زمرے میں سلور اور برانز میڈل اپنے نام کیا ۔ سشیلا کو فائنل میں انتہائی قریبی مقابلے میں جنوبی افریقہ کی مشیلا وائٹ بوئی نے 4.25 منٹ میں ہرایا ۔ چار منٹ کے مقررہ وقت میں دونوں جوڈو کھلاڑی کوئی پوائنٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے ۔ اس کے بعد وائٹ بوئی نے گولڈن پوائنٹس حاصل کر کے میچ جیت لیا۔ دوسری جانب یادو نے ایپون سے پوائنٹس حاصل کرکے سائپرس کے پیٹروس کو شکست دی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جیریمی نے ہندوستان کو دلایا دوسرا گولڈ میڈل، 19 کی عمر میں بنایا ریکارڈ


      سشیلا نے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2014 میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ سشیلا نے اس سے پہلے سیمی فائنل میں ماریشس کی کھلاڑی کو شکست دے کر اپنا میڈل یقینی بنالیا تھا۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں مالاوی کی ہیریئٹ بون فیس کو شکست دی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: میرا بائی چانو نے ہندوستان کو دلایا پہلا گولڈ میڈل، بڑھائی ترنگے کی شان


      مردوں کے 60 کلوگرام ریپیشاج میں یادو نے اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی کو شکست دے کر برانز میڈل کے مقابلہ میں جگہ بنائی۔ یادو کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے کھلاڑی نے شکست دی۔ وہیں جسلین سنگھ سینی مردوں کے 66 کلوگرام کے سیمی فائنل میں اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی سے ہارنے کے بعد برانز میڈل کیلئے لڑیں گے۔ سینی صبح آسانی سے سیمی فائنل میں پہنچ گئے تھے، لیکن ڈھائی منٹ سے بھی کم وقت تک چلے میچ میں ایلن نے 'ایپون' کے ذریعہ پوائنٹس حاصل کئے جس کی وجہ سے سینی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

      سینی کے پاس اب بھی میڈل جیتنے کا موقع ہے، جو برانز میڈل کے پلے آف میں آسٹریلیا کے ناتھن کاز سے کھیلیں گے۔ سوچیکا تریال نے خواتین کے 57 کلوگرام ریپیشاج میں جنوبی افریقہ کی ڈونی بریٹن باش کو شکست دے کر کانسہ کے تمغہ کے مقابلے میں جگہ بنالی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: