اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پہلے ہی کامن ویلتھ گیمز میں21سال کی Anshu Malik نے جیتا چاندی کا تمغہ، فائنل میں ہار کے بعد رونے لگیں

    Anshu Malik wins Silver Medal:  انشو نے سری لنکا کے پہلوان کو ایک بار بھی پٹکنے کا موقع نہیں دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی انشو نے اپنے پہلے کامن ویلتھ گیمز میں کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی بنایا۔

    • Share this:
      Anshu Malik wins Silver Medal: بھارتی خاتون ریسلر انشو ملک نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ یہ انشو کا پہلا کامن ویلتھ گیمز ہے اور انہوں نے چاندی کے تمغے سے شروعات کی۔ انشو نے کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے 57 کلوگرام زمرے میں اپنے تین میں سے دو مقابلے صرف 64 سیکنڈ میں جیتے۔

      فائنل میں انشو کا مقابلہ نائیجیریا کے اوڈونائیو فولاسڈ اڈیکوورو سے ہوا۔ اس میں انہیں 7-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم انشو نے کشتی میں ہندوستان کے تمغوں کا کھاتہ کھول دیا۔ فائنل میں شکست کے بعد انشو میٹ پر ہی رو پڑی۔ اودونایو 2014 اور 2018 کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ اب اودونیا نے 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

      اپنے پہلے میچ میں انشو کا کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی آئرین سائمونڈیس سے مقابلہ تھا۔ انہوں نے یہ میچ 10-0 سے جیت لیا۔ انشو نے تکنیکی مہارت کی بنیاد پر میچ جیتا جب مخالف پہلوان کوئی پوائنٹ حاصل نہ کر سکے۔ انشو نے یہ میچ 64 سیکنڈ میں جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      CWG 2022:ساکشی ملک نے0-4 سے پچھڑنے باوجود حریف پہلوان کو دی شکست، گولڈ پر جمایا قبضہ

      یہ بھی پڑھیں:

      Commonwealth Games 2022: دیپک پونیا نے پاکستان کے محمد انعام کو ہراکر جیتا گولڈ

      انشو نے آسانی سے جیتا دوسرا میچ
      انشو نے اس فارم کو سیمی فائنل میں بھی جاری رکھا۔ یہ میچ بھی انشو نے تکنیکی مہارت کی بنیاد پر 64 سیکنڈ میں جیتا تھا۔ سیمی فائنل میں ہندوستانی پہلوان نے سری لنکا کے نیتھمی پورتھوتاگے کو 10-0 سے شکست دی۔ انشو نے سری لنکا کے پہلوان کو ایک بار بھی پٹکنے کا موقع نہیں دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی انشو نے اپنے پہلے کامن ویلتھ گیمز میں کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی بنایا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: