Commonwealth Games 2022 میں ہندوستانی ایتھلیٹس کا رہا دبدبہ، حاصل کیے 61 میڈلس، 22 گولڈ پر کیا قبضہ
India Performance in Commonwealth Games 2022: ہندوستان کے علاوہ آسٹریلیا نے 177 تمغے، 66 گولڈ، 57 سلور، 54 کانسہ کے تمغے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انگلینڈ 172 میڈلز کے ساتھ دوسرے اور کینیڈا 92 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
India Performance in Commonwealth Games 2022: ہندوستان کے علاوہ آسٹریلیا نے 177 تمغے، 66 گولڈ، 57 سلور، 54 کانسہ کے تمغے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انگلینڈ 172 میڈلز کے ساتھ دوسرے اور کینیڈا 92 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
India Performance in Commonwealth Games 2022:برمنگھم میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہندوستان نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سال کے کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان نے مجموعی طور پر 61 تمغے جیتے ہیں۔ ان میں 22 گولڈ،16 سلور، اور 23 برونز میڈلس شامل ہیں۔ ہندوستان کو کشتی اور ویٹ لفٹنگ میں سب سے زیادہ تمغے ملے ہیں۔ ہندوستانی پہلوانوں نے کشتی میں 12 اور ویٹ لفٹرز نے 10 تمغے جیتے ہیں۔ ہندوستان کو باکسنگ میں بھی 7 تمغے ملے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو بیڈمنٹن میں 3 گولڈ میڈل ملے ہیں۔
Commonwealth Games 2022 India Medal Tally بتادیں کہ ہندوستان کامن ویلتھ گیمز کے میڈل ٹیلی میں چوتھے نمبر پر رہا۔ ہندوستان نے اس بار کل 61 تمغے جیتے ہیں۔ ان میں 22 طلائی، 16 چاندی اور 23 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ ہندوستان کے علاوہ آسٹریلیا نے 177 تمغے، 66 گولڈ، 57 سلور، 54 کانسہ کے تمغے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انگلینڈ 172 میڈلز کے ساتھ دوسرے اور کینیڈا 92 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
ہندوستان کو آخری میڈل مینس ہاکی ٹیم سے ملا(چاندی) دولت مشترکہ کھیلوں کے کل آخری دن ہندوستان کو مردوں کی ہاکی ٹیم نے اپنا آخری تمغہ دلایا۔ حالانکہ مردوں کی ہاکی ٹیم کو سونے کے تمغے کے مقابلے میں آسٹریلیا کے ہاتھوں یکطرفہ کھیل میں 7-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اسے چاندی کے تمغے پر ہی مطمئن ہونا پڑا۔
اچل شرت کمل نے دلایا آخری گولڈ وہیں، ہندوستان کو کامن ویلتھ گیمس میں آخری گولڈ ٹیبل ٹینس میں اچنتا شرت کمل نے دلایا ہے۔ انہوں نے مینس سنگل ٹیبل ٹینس مقابلے میلیام پچ فورڈ کو ہرایا۔
اس کے علاوہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے آخری دن ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیا سین نے سونے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے مینز سنگلز بیڈمنٹن کے فائنل میچ میں ملائیشیا کے جی یونگ این جی کو شکست دی۔ لکشیا سین نے جی یونگ کے خلاف 19-21، 21-9، 21-16 سے جیت درج کی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔