உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CWG 2022: ٹریپل جمپ میں ہندوستان کو سونا ۔ چاندی، ایلڈوس پال اور عبد اللہ ابوبکر نے جیتا میڈل

    CWG 2022: ٹریپل جمپ میں ہندوستان کو سونا ۔ چاندی، ایلڈوس پال اور عبد اللہ ابوبکر نے جیتا میڈل  (Twitter)

    CWG 2022: ٹریپل جمپ میں ہندوستان کو سونا ۔ چاندی، ایلڈوس پال اور عبد اللہ ابوبکر نے جیتا میڈل (Twitter)

    Commonwealth Games-2022 : ہندوستانی کھلاڑیوں نے کامن ویلتھ گیمز2022 کے ٹریپل جمپ مقابلے میں اتوار کو 2 میڈل جیتے ہیں۔ برمنگھم میں اتوار کو ایلڈوس پال اور عبداللہ ابوبکر نے ملک کیلئے سونے اور چاندی کے تمغے جیتے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی کھلاڑیوں نے کامن ویلتھ گیمز2022 کے ٹریپل جمپ مقابلے میں اتوار کو 2 میڈل جیتے ہیں۔ برمنگھم میں اتوار کو ایلڈوس پال اور عبداللہ ابوبکر نے ملک کیلئے سونے اور چاندی کے تمغے جیتے۔ ہندوستان اس ایونٹ میں برانز میڈل بھی جیت سکتا تھا، لیکن پروین چتراویل معمولی فرق سے برمودا کے پیرینچیف سے پیچھے رہ گئے ۔ ایلڈوس پال نے 17.03 میٹر کی دوری طے کر کے گولڈ میڈل جیتا۔ وہیں عبداللہ دوسرے نمبر پر رہے، جنہوں نے 17.02 میٹر چھلانگ لگائی۔ پیرنچیف نے 16.92 میٹر کی دوری طے کی، جبکہ چوتھے نمبر کے پروین نے 16.89 میٹر کی دوری طے کی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: 19 سال کے نوین نے پاکستانی پہلوان کو ہرا کر جیتا گولڈ،ہندوستان کو ملا چھٹا گولڈ


      وہیں اس سے پہلے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمس 2022 میں برانز میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔ ہندوستان نے برانز میڈل میں گزشتہ چمپئن نیوزی لینڈ کو شوٹ آوٹ میں 1-2 شکست دی۔ ہندوستان کا کامن ویلتھ گیمس تاریخ میں اوور آل یہ تیسرا میڈل ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان نے سال 2002 میں گولڈ جیتا تھا جبکہ سال 2006 میں ہندوستانی ٹیم نے سلور پر قبضہ کیا تھا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ٹیم انڈیا گولڈ میڈل سے ایک قدم دور، دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کو دی پٹخنی


      ہندوستانی ٹیم میچ کے آخری لمحوں میں 0-1 سے آگے چل رہی تھی، لیکن آخری 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں اس نے مخالف ٹیم کو پنالٹی کارنر دے دیا۔ یہ پنالٹی اسٹروک میں بدلا اور اولیویا میری نے نیوزی لینڈ کو برابری دلا دی، جس کے بعد مقابلہ شوٹ آوٹ میں کھینچ گیا۔ ہندوستان نے شوٹ آوٹ میں صبر برقرار رکھتے ہوئے جیت درج کی۔

      پی وی سندھو کامن ویلتھ گیمز کے فائنل میں

      وہیں دوسری طرف کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی وی سندھو نے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ہندوستان کی بیڈمنٹن کھلاڑی نے اتوار کو کھیلے گئے خواتین کے سنگلز سیمی فائنل میں سنگاپور کی کھلاڑی کو شکست دی۔ پی وی سندھو اب گولڈ میڈل کے لئے پیر کو کورٹ میں اتریں گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: