உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CWG 2022: ہندوستانی ٹیبل ٹینس ٹیم نے جیتا گولڈ، کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کو ملا گیارہواں میڈل

    CWG 2022: ہندوستانی ٹیبل ٹینس ٹیم نے جیتا گولڈ، کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کو ملا گیارہواں میڈل (PTI)

    CWG 2022: ہندوستانی ٹیبل ٹینس ٹیم نے جیتا گولڈ، کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کو ملا گیارہواں میڈل (PTI)

    Commonwealth Games 2022: ٹیبل ٹینس ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کا 11 واں میڈل جیتا۔ مردوں کی ٹیم نے فائنل میں سنگاپور کو 3-1 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ جی ساتھیان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ٹیبل ٹینس ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کا 11 واں میڈل جیتا۔ مردوں کی ٹیم نے فائنل میں سنگاپور کو 3-1 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ جی ساتھیان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے ڈبلز میں ہرمیت دیسائی کے ساتھ ڈبلز میچ جیتا ۔ پھر اپنے سنگلز میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف کھلاڑی کو چت کر دیا۔ ہندوستان نے اب تک کامن ویلتھ گیمز میں 5 گولڈ، 4 سلور اور 3 برانز میڈل جیتے ہیں اور وہ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے۔ اس سے پہلے آج خواتین کی لان بالس ٹیم نے بھی گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان نے لان بالس میں جیتا تاریخی گولڈ، خاتون ٹیم نے رقم کی تاریخ


      ٹیم ایونٹ میں پہلا ڈبلز مقابلہ کھیلا گیا۔ جی ساتھیان اور ہرمیت دیسائی کی جوڑی نے 3-0 سے شاندار جیت درج کی۔ انہوں نے سنگاپور کے یانگ ییک اور یو پینگ کی جوڑی کو 13-11، 11-7 اور 11-5 سے شکست دی۔ اس کے بعد سنگلز میچ میں شرتھ کمال کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ دوسرے سنگلز میچ میں جی ساتھیان نے 3-1 سے جیت کر ٹیم کو 2-1 کی برتری دلائی۔ انہوں نے یو پینگ کو 12-10، 7-11، 11-7 اور 11-4 سے شکست دی۔ اس کے بعد ہرمیت دیسائی نے اپنا سنگلز میچ جیت کر گولڈ میڈل یقینی بنادیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سشیلا دیوی نے جیتا سلور میڈل ، ہندوستان کو ملا آٹھواں میڈل


      تیسرے سنگلز میچ میں ہرمیت دیسائی نے حریف کھلاڑی کو کوئی موقع نہیں دیا۔ انہوں نے جی چیو کو 3-0 سے شکست دی۔ ہرمیت نے یہ میچ 11-8، 11-5 اور 11-6 سے جیتا۔ ابھی ایک سنگلز میچ باقی تھا، لیکن ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنی عمدہ کارکردگی سے اس میچ میں کوئی موقع نہیں دیا۔

      ہندوستان کو ملے اب تک 11 میڈلز کی بات کریں تو اسے ویٹ لفٹنگ میں 7 میڈل ملے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 2 میڈل جوڈو کے کھلاڑیوں نے دلوائے ہیں۔ نیز آج لان بالس اور ٹیبل ٹینس میں گولڈ میڈل ملا ۔ ویمنز بیڈمنٹن ٹیم بھی آج فائنل میں داخل ہوگی۔ اس سے بھی گولڈ میڈل کی امید لگائی جارہی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: