اپنا ضلع منتخب کریں۔

    CWG 2022: ساتوک سائیراج اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے رقم کی تاریخ، مردوں کے ڈبلز میں جیتا گولڈ

    Commonwealth Games-2022: ساتوک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی جوڑی نے کامن ویلتھ گیمز-2022 میں مردوں کے ڈبلز کا گولڈ میڈل جیت لیا ہے ۔

    Commonwealth Games-2022: ساتوک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی جوڑی نے کامن ویلتھ گیمز-2022 میں مردوں کے ڈبلز کا گولڈ میڈل جیت لیا ہے ۔

    Commonwealth Games-2022: ساتوک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی جوڑی نے کامن ویلتھ گیمز-2022 میں مردوں کے ڈبلز کا گولڈ میڈل جیت لیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ساتوک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی جوڑی نے کامن ویلتھ گیمز-2022 میں مردوں کے ڈبلز کا گولڈ میڈل جیت لیا ہے ۔ پیر کو کھیلے گئے اس میچ میں ساتوک اور چراغ نے بین لین اور وبغ وینڈی کی انگلینڈ کی جوڑی کے خلاف 21-15، 21-13 سے جیت درج کی ۔ اسی کے ساتھ ہی ساتوک اور چراغ کامن ویلتھ گیمز میں مردوں کے ڈبلز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ۔

      ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے پیر کو اپنے تینوں مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتے۔ جہاں دو مرتبہ کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اور لکش سین نے بالترتیب خواتین اور مردوں کے سنگلز میں گولڈ میڈل جیتے، وہیں ڈبلز میں ساتوک اور چراغ نے مضبوط کارکردگی دکھا کر گولڈ میڈل جیتا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پی وی سندھو نے 8 سال بعد لیا مشیل سے 'بدلہ' اور بن گئیں کامن ویلتھ گیمز چیمپئن


      ہندوستان کی اسٹار شٹلر پی وی سندھو کامن ویلتھ گیمز چیمپئن بن گئی ہیں۔ انہوں نے پیر کو خواتین کے سنگلز فائنل میں کینیڈا کی مشیل لی کو لگاتار گیمز میں شکست دی۔ سندھو نے یہ میچ 21-15، 21-13 سے مقابلہ جیت جیت کر ملک کی جھولی میں ان کھیلوں کا 19 واں گولڈ میڈل ڈالا ۔ انہیں فائنل جیتنے میں 48 منٹ کا وقت لگا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے ارشد ندیم کا کمال ... نیرج چوپڑا کا ریکارڈ توڑ کر حاصل کیا گولڈ


      اسی کے ساتھ 27 سالہ پی وی سندھو نے کینیڈین کھلاڑی لی سے 8 سال پرانا بدلہ بھی لے لیا۔ مشیل لی وہی شٹلر ہیں، جنہوں نے 2014 کے کامن ویلتھ گیمز کے سیمی فائنل میں سندھو کو شکست دی تھی۔ سندھو نے اس وقت برانز میڈل جیتا تھا ۔

      وہیں دوسری طرف ہندوستان کے نوجوان شٹلر لکش سین نے  مردوں کے سنگلز کا گولڈ میڈل جیتا۔  لکش نے فائنل میچ میں ملیشیا کے این جی جے یونگ کو 19-21، 21-9، 21-16 سے ہرایا ۔ لکش سین پہلی مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں اترے اور گولڈ میڈل حاصل کرلیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: