உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CWG 2022:سدھیر نے ہندوستان کے لئے جیتا چھٹا گولڈ میڈل، پیرا-پاور لفٹنگ میں گولڈ جیتنے والے بنے پہلے ہندوستانی ایتھلٹ

    CWG 2022:سدھیر نے ہندوستان کے لئے جیتا چھٹا گولڈ میڈل، پیرا-پاور لفٹنگ میں گولڈ جیتنے والے بنے پہلے ہندوستانی ایتھلٹ

    CWG 2022:سدھیر نے ہندوستان کے لئے جیتا چھٹا گولڈ میڈل، پیرا-پاور لفٹنگ میں گولڈ جیتنے والے بنے پہلے ہندوستانی ایتھلٹ

    Sudhir Wins Gold in Birmingham Commonwealth Games: 27 سالہ سدھیر نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں سونے کے تمغے کے ساتھ ہندوستان کے لیے پیرا گیمز کے تمغوں کا کھاتہ کھولا ہے۔

    • Share this:
      Sudhir Wins Gold in Birmingham Commonwealth Games: ہندوستان کے پیرا پاور لفٹر سدھیر نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ وہ کامن ویلتھ گیمز میں پیرا پاور لفٹنگ (معذور کھلاڑیوں کے لیے ویٹ لفٹنگ) میں ہندوستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل 2014 میں پاور لفٹر سکینہ خاتون نے کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔ سدھیر نے مردوں کے ہیوی ویٹ زمرے میں 212 کلوگرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا ہے۔

      87.30 کلوگرام ون والے سدھیر نے ریک ہائٹ 14 کے ساتھ 208 کلو وزن پہلی کوشش میں اٹھایا۔ اس کے ساتھ ہی دوسری کوشش میں انہوں نے 212 کلوگرام وزن اٹھایا۔ سدھیر نے 212 کلوگرام وزن اٹھا کر گیمز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ اپنی آخری کوشش میں سدھیر 217 کلو وزن اٹھانے میں ناکام رہے۔ سدھیر نے 134.5 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کیا اور گولڈ میڈل جیتا۔

      برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کے لیے یہ چھٹا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل میرابائی چانو، جیریمی لال نیرونگا اور اچینتا شیولی ویٹ لفٹنگ میں گولڈ جیت چکے ہیں۔ ساتھ ہی خواتین کی لان بال ٹیم اور مردوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے بھی گولڈ میڈل جیتے تھے۔ یہ ہندوستان کے لیے مجموعی طور پر 20 واں تمغہ تھا۔ ان میں 6 گولڈ، 7سلور، اور 7 برونز میڈل شامل ہیں۔ ہندوستان میڈلس کی تعداد میں ساتویں نمبر پر ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      CWG 2022: سوربھ گھوشال نے رقم کی تاریخ، اسکواش میں دفاعی چیمپئن کو ہراکر جیتا برانز میڈل

      یہ بھی پڑھیں:
      CWG 2022: ہندوستان نے لان بالس میں جیتا تاریخی گولڈ، خاتون ٹیم نے رقم کی تاریخ

      27 سالہ سدھیر نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں سونے کے تمغے کے ساتھ ہندوستان کے لیے پیرا گیمز کے تمغوں کا کھاتہ کھولا ہے۔ مردوں کے ہیوی ویٹ زمرے میں سدھیر کے بعد 133.6 پوائنٹس کے ساتھ نائیجیریا کے ایکیچکو کرسچن اوبیچوکو دوسرے نمبر پر رہے جبکہ اسکاٹ لینڈ کے مکی یول نے 130.9 پوائنٹس کے ساتھ بروز کا تمغہ حاصل کیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: